بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
پانی نہ ہونے کی صورت میں نجس کپڑوں میں نماز پڑھنا
سوال
اگر کسی شخص کے کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور وہ خود بھی ناپاک ہو (یعنی اس پر غسل واجب ہو چکا ہو)،ليكن وہ ایسی جگہ موجود ہو جہاں دور دور تک پانی دستیاب نہ ہو، تو وہ غسل کی جگہ تیمم کرے گا۔ لیکن ایسی صورت میں اس کے نجس کپڑوں کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ انہی ناپاک کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اللہ تعالی نے امت محمدیہ پر دیگر انعامات کے ساتھ ساتھ ایک نعمت یہ بھی فرمائی ہے کہ اس امت کے لیے زمین کو پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ (آلہ طہارت) بنا دیا ہے۔ اس لئے ا گر کوئی شخص ایسی جگہ موجود ہو جہاں اس کا غالب گمان یہ ہو کہ ایک میل کے فاصلے تک پانی دستیاب نہیں ہے، تو شرعاً اس آدمی کے لیے تیمم کرنے کی گنجائش ہے، پھر چاہے اسے وضو کی ضرورت ہو یا غسل کی، دونوں صورتوں میں (پاکی حاصل کرنے کے لیے) وه تیمم کر سکتا ہے۔ نیز اگر اس دوران اس کے کپڑوں پر ناپاکی ہو تو اگر نجاست ایسی ہو کہ رگڑنے سے صاف ہوتی ہو تو اس کو رگڑ کر صاف کرے گا اور اگر رگڑنے سے صاف نہیں ہوتی تو اگر اس کے پاس دوسرا پاک کپڑا موجود ہو تو اس کو پہن لے گااور اگر دوسرا کپڑا ساتھ نہ ہو تو دیکھا جائے گا کہ اگر کپڑا کا ربع(چوتھائی حصہ) پاک ہو تو اسی میں نماز پڑھ لے اوراگر چوتھائی حصہ بھی پاک نہ ہو تو پھر اس کے لئے یہ بھی جائز ہے کہ اس نجس کپڑے میں نماز پڑھے اور یہ بھی جائز ہے کہ ننگا ہو کر نماز پڑھے البتہ ننگا ہونے سے اس نجس کپڑوں میں نماز پڑھنا بہتر ہے۔
حدثنا جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (أعطيت خمسا، لم يعطهن أحد من الأنبياء قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة فليصل، وأحلت لي الغنائم، وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة، وبعثت إلى الناس كافة، وأعطيت الشفاعة).( صحيح البخاري،1/ 168)
ولو وجد ثوبًا ربعه طاهرٌ وصلّى عريانًا لم يجز وخيّر إن طهر أقلّ من ربعه۔ (كنز الدقائق، ص: 158 )
يتيمّم لبعده ميلًا عن ماءٍ أو لمرضٍ أو بردٍ أو خوف سبعٍ أو عدوٍّ أو عطشٍ أو فقد آلةٍ۔(كنز الدقائق،ص: 144)
(ولو وجد ثوبا ربعه طاهر وصلى عريانا لم يجز) لأن ربع الشيء يقوم مقام كله فصار كما لو كان كله طاهرا قال رحمه الله (وخير إن طهر أقل من ربعه) أي إذا كان الطاهر أقل من الربع يخير بين أن يصلي فيه وهو الأفضل لما فيه من الإتيان بالركوع والسجود وستر العورة وبين أن يصلي عريانا قاعدا يومئ بالركوع والسجود۔(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق،1/ 97)
مسافر غلب على ظنه أن بقربه ماء وجب الطلب بقدر غلوة ولا يجب الطلب عليه بغير غلبة ظن أو إخبار.(الفتاوى الهندية،1/ 29)
وإن توضأ بالماء وصلى في الثوب النجس جاز ويكون مسيئا فيما فعل. كذا في فتاوى قاضي خان. ( الفتاوى الهندية،1/ 29)
فلو وجد ماء يكفي لإزالة الحدث أو غسل النجاسة المانعة غسلها وتيمم عند عامة العلماء، وإن عكس وصلى في النجس أجزأه وأساء خانية، ولو تيمم أولا ثم غسلها يعيد التيمم؛ لأنه تيمم وهو قادر على الوضوء محيط، ونظر فيه في البحر بما سنذكره مع جوابه. (رد المحتار، ج:1، ص: 395)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں