بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ملکی اور شرعی قانون میں تصادم


سوال

جب ملکی قانون، شرعی قانون کے متصادم ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب کسی ملک کا قانون اسلامی اصول اورتعلیمات سےمتصادم نہ ہو تو اس کی پاسداری شرعاً بھی واجب ہوتی ہے، البتہ جوقانون شریعت سےمتصادم ہو تواس میں حاکم ِوقت کی اطاعت جائز نہیں، جب تک اس کی جانب سےجبرواکراہ کی صورت متحقق نہ ہو۔

 

عن ابن عمر رضی اللہ عنھما  عن النبی  ﷺ قال: السمع والطاعۃ حق ما لم یؤمر بالمعصیۃ، فاذا امر بمعصیۃ، فلا سمع ولا طاعۃ.  (صحیح البخاری، کتاب الاحکام، باب السمع والطاعۃ للامام مالم تکن معصیۃ،ج:2، ص: 1075، رقم الحدیث:7144)

عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي عن علي عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:  لا طاعة لمخلوق في معصية الله عز وجل.  (مسند احمد، ج: 2، ص:67، رقم الحدیث:1095)


فتویٰ نمبر : 6695/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں