بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شادی کے موقع پر دیے جانے والے زیورات کا حکم
سوال
میرا ایک بیٹا ہے جو بے روزگار ہے ،تین سال پہلے میں نے اس کی شادی اپنے خرچ پر کی،مہر ساڑھے تین تولے سونا مقر ہوا تھا ،رخصتی کے وقت میری بیٹی (دلہن کی نند) نے اپنی جانب سے بہو کو زیب و زینت کے لیے زیور پہنایا ،جس میں وہ رخصت ہو کر ہمارے گھر آگئی ،اب بہو اور اس کے گھر والے دعوی کررہیں کہ یہ زیور ہمارا مہر ہے ،یا بہو کی ملکیت ہے ،1۔کیا زیور جس میں دلہن رخصت ہوئی ،مہر شمار ہوگا؟ 2۔ اور یہ زیور بہو کی ملکیت ہوگی؟3۔ کیا سسر یا دیور پر مہر کی ذمہ داری آسکتی ہے؟4۔کیا شرعا یہ ضروری ہے کہ دلہن کو پہلے آگاہ کیا جائے کہ زیور زیب و زینت کے لیے ہے یا بطور مہر دیا جا رہا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ بیوی کو مہر دینا شوہر کی ذمہ داری ہے، شوہر کے علاوہ کسی پر مہر دینا لازم نہیں ،البتہ اگر باپ دادا یا کوئی اور اپنی طرف سے مہر دینا چاہے تو یہ اس کی طرف سے ہدیہ اور تبرع شمار ہوگا ،نیزلڑکی کو شادی کے موقع پر جو زیورات سسرال والوں کی طرف سے ملتے ہیں، اگراس میں سسرال والوں نے اس بات کی صراحت کی ہو کہ یہ بطورِ عاریت یعنی صرف استعمال کرنے کے لیے ہیں تو پھر یہ زیورات لوٹانا ضروری ہوگا، لیکن اگرسسرال والوں نے مہر کے طور پر یا ہبہ کے طور پر دی ہوں، تو پھر یہ اس لڑکی کی ملکیت شمارہوگی،اور اگر زیورات دیتے وقت کسی قسم کی صراحت نہیں کی تھی تو پھر اس میں علاقے اور خاندان کے عرف کا اعتبار ہوگا،اگرعرف و رواج میں اس طرح زیورات دینا عاریت شمار کیا جاتا ہو، تو پھر اس لڑکی پر ان زیورات کا واپس کرنا لازم ہے، اوراگر عرف میں یہ مہر یا ہبہ شمار ہو کر پہنائے جاتے ہو ں، تو پھر یہ لڑکی کی ملکیت شمار ہوگی ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرسائل کی بیٹی نے اپنی بھابھی کو یہ زیورات دیتے ہوئے عاریت کی صراحت کی تھی ،یا عرف و رواج میں یہ عاریت شمار ہوتی ہو،تو پھر یہ عاریت ہوگی اور اس لڑکی پر اس کا واپس کرنا لازم ہے،اور اگر عاریت کی صراحت نہ ہو ،اور نہ عرف میں اسے عاریت سمجھا جاتا ہو،تو پھر یہ اس لڑکی کی ملکیت ہوگی۔
وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية جهز بنته وزوجها ثم زعم أن الذي دفعه إليها ماله وكان على وجه العارية عندها وقالت: هو ملكي جهزتني به أو قال الزوج ذلك بعد موتها فالقول قولهما دون الأب وحكى عن علي السغدي أن القول قول الأب وذكر مثله السرخسي وأخذ به بعض المشايخ وقال في الواقعات إن كان العرف ظاهرا بمثله في الجهاز كما في ديارنا فالقول قول الزوج، وإن كان مشتركا فالقول قول الأب، كذا في التبيين. قال الصدر الشهيد - رحمه الله تعالى - وهذا التفصيل هو المختار للفتوى.)الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، باب المهر، الفصل السادس عشر في جهاز البنت،ج:1،ص:327)
والمعتمد البناء على العرف كما علمت.(رد المحتار على الدر المختار ،كتاب النكاح ،باب المهر،مطلب أنفق على معتدة الغير،ج:3،ص:157)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں