بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دو حقیقی بھائیوں اور ایک حقیقی بہن کے مابین تقسیمِ میراث
سوال
مسمّٰی خالد جمال کا انتقال ہوچکا ہے، اسکے ورثاء میں دو سگے بھائی(ناصرجمال اور جاویداقبال) اور ایک سگی بہن(سعیدہ) زندہ ہیں، جب کہ دو باپ شریک بھائی(شہزاد اور فاروق) اور ایک باپ شریک بہن(سعدیہ) بھی زندہ موجود ہیں، مرحوم کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔ زوجہ اس سے پہلے فوت ہوچکی تھی، اور والدین بھی پہلے فوت ہوچکے تھے۔ مرحوم نے اپنی زوجہ تاج بیگم عرف نیلوفر کے پہلے شوہر سے بیٹے شاہدجمال کو اپنا منہ بولا بیٹا بنایاتھا، جو اب بھی زندہ موجود ہے، اس صورتحال میں مرحوم کے شرعی ورثاء کو ن کون ہیں جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
میــ(خالدجمال)ـــــــ(5)ــــــــــــــــــــت
حقیقی بھائی حقیقی بھائی حقیقی بہن
ناصرجمال جاوید اقبال سعیدہ
2 2 1
بشرط صدق وثبوت اگر مرحوم(خالدجمال) کا مذکورہ ورثا کے علاوہ کوئی اور زندہ وارث موجود نہ ہو، تو بعد از ادائے حقوق متقدمہ علی الارث مرحوم کا ترکہ پانچ(5) حصوں میں تقسیم ہوکرحقیقی بھائیوں(ناصرجمال اور جاوید اقبال) میں سے ہر ایک کو(2/5)حصے، جبکہ حقیقی بہن(سعیدہ) کو ایک(1/5) حصہ ملے گا۔ اس کے علاوہ علاتی (باپ شریک)بھائیوں اور بہن کا مرحوم کی وراثت میں کوئی حصہ نہیں۔ اسی طرح جو ورثاء مرحوم سے پہلے وفات پاچکے ہوں، وہ بھی مرحوم کے ترکہ میں حصہ دارنہیں ہوتے، نیز منہ بولے بیٹے کی حیثیت بھی اصل بیٹے کی نہیں ہوتی، اصل بیٹے کو مرحوم والد کی میراث میں سے حصہ ملتا ہے لیکن منہ بولے بیٹے کا میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
قال الله تعالى: ﴿وَإِنْ كَانُوا إِخْوَةً رِجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ﴾ (النساء:176)
عن علي أنه قال: إنكم تقرءون هذه الآية: {من بعد وصية توصون بها أو دين} «وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى بالدين قبل الوصية، وإن أعيان بني الأم يتوارثون دون بني العلات، الرجل يرث أخاه لأبيه وأمه دون أخيه لأبيه». (سنن الترمذي، أبواب الفرائض، باب ما جاء في ميراث الإخوة من الأب والأم، رقم الحديث:2094، ج:4، ص:416)
وما جعل الله أدعياءكم .....فلا يثبت بالتبني شيء من أحكام البنوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك. (التفسير المظهري، سورة الأحزاب، آية:4، ج:7، ص:284)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں