بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دوسرے شخص سے ٹیسٹ دلوا کر نوکری حاصل کرنے والے کی تنخواہ
سوال
زید اور عمرو دو بھائی ہیں، علاقے کی سطح پرایک سرکاری نوکری کا اشتہارجاری ہوا، عمرو نے باقاعدہ کاغذات جمع کیے، ٹیسٹ لینے کے لیے تاریخ مقرر ہوا، لیکن مقررہ تاریخ پر عمرو کی بجائے زید نے ٹیسٹ دیا اور اس ٹیسٹ میں کامیابی کے بنیاد پر عمرو کواس نوکری کے لیے اہل قرار دیا گیا۔ چونکہ عمرو بذاتِ خود ایک تعلیم یافتہ اور باصلاحیت بندہ ہے، اور اس پوسٹ کے لیے تمام تر کوائف وشرائط پر پورا ہے، البتہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ازمائشی ٹیسٹ عام طور پراس پوسٹ پر کام کرنے والوں کی صلاحیت سے اوپر ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض امیدوار یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں کہ کسی دوسرے سے ٹیسٹ دلوا دیتے ہیں۔
اب جواب طلب مسئلہ یہ ہے کہ : 1۔ کیا زید کے ٹیسٹ پا س کرنےپر عمرو کے لیے حاصل شدہ نوکری جائز ہے؟
2۔ کیا عمرو کے لیے صرف یہ غیر قانونی طریقہ فعل حرام تصور کیا جائے گا،یا اس نوکری سے حاصل ہونے والی تمام کمائی بھی حرام شمارہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ حصولِ ملازمت کے امتحانات میں اپنی جگہ کسی دوسرے شخص سے امتحان یا ٹیسٹ دلوا دینا دھوکہ دہی، خیانت اورحق داروں کی حق تلفی جیسے گناہوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، لہٰذا ٹیسٹ دینے کے لیے اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کوبھیج کر ملازمت حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ البتہ اگرکسی نے اس طرح(یعنی کسی دوسرے سے ٹیسٹ دلوا کر) نوکری حاصل کرلی ہو، تو ایسی ملازمت سے ملنے والی تنخواہ کے حلال یا حرام ہونے کےاصول یہ ہے کہ اگر وہ شخص اس ملازمت اور نوکری کی صلاحیت رکھتا ہو، اور اس کے تمام امور دیانت داری سے مطلوبہ معیار کے مطابق انجام دیتا ہو، توایسی صورت میں اس کی تنخواہ حلال ہوگی۔ لیکن اگر وہ اس ملازمت کے تمام امور دیانت داری کے ساتھ انجام دینے کا اہل نہ ہو، تو پھر اس کی تنخواہ حلال نہیں ہوگی۔
صورتِ مسئولہ میں اگر عمرو نے ملازمت اور نوکری کے حصول کے لیے اپنی جگہ کسی دوسرے شخص سے ٹیسٹ دلوایا ہو، تو اس پر وہ جھوٹ اور دھوکہ دہی جیسے گناہوں کا مرتکب ہوا ہے، اس لیے اس پر سچے دل سےتوبہ کرے، البتہ اگرعمرو میں اس نوکری کی مفوضہ ذمہ داریوں کو انجام دینے کی صلاحیت موجود ہو، اور تمام ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ ادا کرتا ہو، تو اس کے لیے اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ حلال ہوگی۔ البتہ اگر اس میں اس نوکری کی صلاحیت نہ ہو، یا مفوضہ ذمہ داریوں کو دیانت داری کے ساتھ ادا نہ کرتا ہو، تو پھر اس کے لیےاس نوکری سے حاصل ہونے والی تنخواہ حلال نہ ہوگی۔
{إن الله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أهلها وإذا حكمتم بين الناس أن تحكموا بالعدل إن الله نعما يعظكم به إن الله كان سميعا بصيرا (58) } يخبر تعالى أنه يأمر بأداء الأمانات إلى أهلها، وفي حديث الحسن، عن سمرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "أد الأمانة إلى من ائتمنك، ولا تخن من خانك". رواه الإمام أحمد وأهل السنن وهذا يعم جميع الأمانات الواجبة على الإنسان، من حقوق الله.....ومن حقوق العباد بعضهم على بعض كالودائع وغير ذلك مما يأتمنون به بعضهم على بعض من غير اطلاع بينة على ذلك. فأمر الله، عز وجل، بأدائها، فمن لم يفعل ذلك في الدنيا أخذ منه ذلك يوم القيامة. (تفسير ابن كثير، سورة النساء، آية:58، ج:2، ص:338)
ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها. (الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، الباب الثاني متى تجب الأجرة، ج:4، ص:413)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں