بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

گھر میں اکھٹے رہنے والے رشتہ داروں کو زکوۃ دینا


سوال

  وہ رشتہ دار جو گھر میں ساتھ رہتے ہوں، ان کو زکوۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟ مثلاً بھائی، بہن، بھتیجے، بھتیجیاں،اگران کو زکوۃ دے کر یہ بھی کہا جائے کہ ان پیسوں کو مشترکہ گھر کے مشترکہ امور میں خرچ نہ کرنا تو پھر زکوۃ دینا کیسا ہے؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سےمیاں بیوی ، اصول و فروع ( باپ، دادا، پردادا، بیٹا، پوتا، نواسہ وغیرہ ) ایک دوسرے کوزکوۃ نہیں دے سکتے،البتہ بہن، بھائی، بھتیجی، بھانجی کو زکوۃ دی جا سکتی ہے بشرط یہ کہ وہ محتاج اورمستحق ہوں، بلکہ یہ زیادہ ثواب کا باعث ہے۔ تاہم اگرمشترکہ گھر ہو،اور بہن بھائی کوزکوۃ دی جائے، اوروہ اس زکوۃ کی رقم کو مشترکہ گھریلو اخراجات میں استعمال کریں، تواس صورت میں خود زکوۃ دینے والا بطوراباحت اس کواستعمال کرے گا،اوریہ اپنی زکوۃ سے انتفاع ہے،اس لیے یہ درست نہیں،البتہ اگروہ مشترکہ گھریلواخراجات کےعلاوہ کسی ذاتی ضرورت میں خرچ کرلیں،تواس صورت میں زکوۃ دیناجائز ہوگا۔

صورت مسئولہ کے مطابق مشترکہ گھرمیں بہن، بھائی، بھتیجی، بھانجی،کوزکوۃ اوردیگرصدقات واجبہ وغیرہ دینے کی گنجائش ہے، بشرط یہ کہ وہ اس رقم کو مشترکہ خرچہ میں استعمال نہ کریں، بلکہ اپنے کسی انفرادی ضرورت میں صرف کریں۔

 

وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. ( ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب الزکوۃ ، باب المصرف، ج:3، ص:293)

(وطاب لسيده وإن لم يكن مصرفاً) للصدقة (ما أدى إليه من الصدقات فعجز)؛ لتبدل الملك، وأصله حديث بريرة: «هي لك صدقة ولنا هدية»، (كما في وارث) شخص (فقير مات عن صدقة أخذها وارثه الغني، و) كما في (ابن سبيل أخذها ثم وصل إلى ماله وهي في يده) أي الزكاة، وكفقير استغنى، وهي في يده فإنها تطيب له، بخلاف فقير أباح لغني أو هاشمي عين زكاة أخذها لا يحل؛ لأن الملك لم يتبدل۔(ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب المكاتب، باب موت المكاتب و عجزه، ج:9، ص: 159)


فتویٰ نمبر : 10837/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں