بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
تجارت اور قرض پر دی ہوئی رقم میں زکوۃ
سوال
ایک شخص نےنو سال پہلےکسی کوبارہ لاکھ کاروبار کے لیے دیے تھے اور اس کے ساتھ چار لاکھ بطور قرض حسنہ بھی دیے تھے،ابھی تک ان پیسوں میں کچھ نہیں ملا ہے اور نہ اس کاروبار والے پیسوں سے کوئی منافع آیا ہے،تو اب اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہے؟ آیا یہ شخص ہر سال ان پیسوں کا زکوۃ ادا کرے گا یا جب مل جائے تو ادا کرے گا؟اور جب سارے اکھٹے مل جائیں تو صرف جس سال ملے ہیں اس سال کی زکوۃ ادا کی جائے گی، یا گذشتہ تمام سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا ؟
جواب
واضح رہے کہ تجارت میں لگائی گئی رقم اگر نصاب تک پہنچ جائے تو سال گزرنے پر اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔ اگر اسی مال سے تجارت کے مقصد کے لیے سامان خریدا گیا ہو تو اس سامان کی بازاری قیمت کے حساب سے اس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ دینا واجب ہے۔ اسی طرح اگر رقم تجارت میں استعمال نہ ہوئی ہو تب بھی اس میں سے سال گزرنے پر زکوٰۃ واجب ہے۔ نیز اگر کسی کا مال قرض کے طور پر کسی دوسرے شخص کے پاس موجود ہو اور وہ اس کا اقرار بھی کرتا ہو تو ایسی صورت میں اس مال پر سال گزرنے کے بعد زکوٰۃ فرض ہوتی ہے؛ البتہ ادائیگی تب واجب ہوگی جب قرض وصول کر لیا جائے۔ اگر قرض وصول ہونے سے پہلے زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر سائل نے کاروبار کے لیے بارہ لاکھ روپے دیے ہوں اور ساتھ چار لاکھ روپے بطورِ قرضِ حسنہ بھی دیے ہوں تو اس تمام رقم کی زکوۃ لازم ہے ؛ البتہ وصول ہونے سے پہلے ادا کرنا ضروری نہیں۔ جب یہ رقم وصول ہو جائے تو گذشتہ تمام سالوں کا حساب لگا کر زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہوگا۔
وأما أموال التجارة فتقدير النصاب فيها بقيمتها من الدنانير والدراهم فلا شيء فيها ما لم تبلغ قيمتها مائتي درهم أو عشرين مثقالا من ذهب فتجب فيها الزكاة، وهذا قول عامة العلماء.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الزكاة،فصل أموال التجارة،ج: 2،ص:20)
(و) اعلم أن الديون عند الإمام ثلاثة: قوي، ومتوسط، وضعيف؛ (فتجب) زكاتها إذا تم نصابا وحال الحول، لكن لا فورا بل (عند قبض أربعين درهما من الدين) القوي كقرض (وبدل مال تجارة) فكلما قبض أربعين درهما يلزمه درهم.
(قوله: عند قبض أربعين درهما) قال في المحيط؛ لأن الزكاة لا تجب في الكسور من النصاب الثاني عنده ما لم يبلغ أربعين للحرج فكذلك لا يجب الأداء ما لم يبلغ أربعين للحرج. وذكر في المنتقى: رجل له ثلثمائة درهم دين حال عليها ثلاثة أحوال فقبض مائتين، فعند أبي حنيفة يزكي للسنة الأولى خمسة وللثانية والثالثة أربعة أربعة من مائة وستين، ولا شيء عليه في الفضل؛ لأنه دون الأربعين. اهـ.(رد المحتار على الدر المختار ،كتاب الزكاة،باب زكاة المال،ج:2،ص:305)
ففي الدين القوي لا يلزمه الأداء ما لم يقبض أربعين درهما فإذا قبض هذا المقدار أدى درهما وكذلك كلما قبض أربعين درهما وفي الدين المتوسط لا يلزمه الأداء ما لم يقبض مائة درهم فحينئذ يؤدي خمسة دراهم.(المبسوط للسرخسي، کتاب الزکوۃ،باب زکوۃالمال،ج:2،ص:195)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں