بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیوی کو بلا نیت طلاق تین مرتبہ طلاق کے الفاظ کہنا
سوال
ایک شخص سے اس کی بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا ،اس نے بغیر کسی غیظ و غضب کے،نارمل حالت میں رہتے ہوئے اس کو جواب دیا اور کہا کہ"چی سنگہ تہ وائی ھم دغسی دہ"(یعنی جیسا تم کہہ رہی ہو ایسا ہی ہے) شوہر نے دو مرتبہ یہ الفاظ دہرائے،لیکن بیوی نہیں مانی اور کہنے لگی کہ طلاق کے الفاظ بول دےاور ایسا کہےکہ میں نے تجھے طلاق دی ہے،لہذا شوہر نے دل میں فیصلہ کردیا کہ طلاق تو نہیں دیتا لیکن بیوی سے جان چھڑانے کی غرض سے اس نے کہا"تہ پہ ما طلاقہ ئی" (تم مجھ پر طلاق ہو) ایک مرتبہ کہنےکے بعد بیوی نے دوبارہ اور سہ بارہ بولنے کا مطالبہ کیا اور شوہر نے ہر مرتبہ اس کے جواب میں یہ الفاظ کہہ دئیے،تو کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوچکی ہے یا نہیں، جب شوہر کی نیت طلاق دینےکی بالکل نہیں تھی، صرف بیوی سے اس وقت جان چھڑانے کی غرض سے یہ الفاظ کہے ہوں؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق کے لیے دو قسم کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں: ایک صریح اور دوسرے کنائی۔ صریح الفاظ وہ ہوتے ہیں جو صرف طلاق کا معنی رکھتے ہوں اور اس میں کوئی دوسرا احتمال نہ ہو۔ اگر صریح الفاظ بیوی سے کہے جائیں تو ان سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، چاہے شوہر نے طلاق دینے کی نیت کی ہو یا نہ ہو۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق جس شخص نے بیوی کے مطالبے پر تین مرتبہ یہ الفاظ دہرائے ہوں: "تہ پہ ما طلاقہ ئی"(تم مجھ پر طلاق ہو) تو اس کی بیوی پر تین طلاق واقع ہو چکی ہیں، اور عورت مغلظہ بن چکی ہے۔
قال الله تعالی:"فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ(البقرة:230)
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " ثلاث جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة ".(سنن أبي داؤد،باب في الطلاق على الهزل،ج:2،ص:259)
أما الصريح فهو اللفظ الذي لا يستعمل إلا في حل قيد النكاح، وهو لفظ الطلاق أو التطليق مثل قوله: " أنت طالق " أو " أنت الطلاق، أو طلقتك، أو أنت مطلقة..... وهذه الألفاظ ظاهرة المراد؛ لأنها لا تستعمل إلا في الطلاق عن قيد النكاح فلا يحتاج فيها إلى النية لوقوع الطلاق؛ إذ النية عملها في تعيين المبهم ولا إبهام فيها.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الطلاق، فصل في النية في أحد النوعي الطلاق..،ج:3،ص:101)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں