بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عدالتی تنسیخِ نکاح ڈگری کی شرعی حیثیت
سوال
اگر شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہو،اور اسے گھر سے بھی نکالا ہو،اور نان نفقہ بھی نہ دیتا ہو، پھر بیوی مجبور ہو کرعدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کر لے۔ اورعدالت شوہرکوحاضرہونے کے لئےباربارکہےلیکن وہ عدالت حاضر نہ ہو جائے،پھرعدالت بیوی کے حق میں فیصلہ سنا دے اوراسے عدت گزارنے کا کہہ دے توکیا عدالت کا یک طرفہ فیصلہ شرعا معتبرہے؟اورعدت گزارنے کے بعد وہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم ہونے کے بعد شوہراستطاعت رکھتے ہوئے بھی بیوی کے حقوق کی ادائیگی یا نان نفقہ کی ادائیگی سے انکار کرلے تو ایسی صورت میں عورت شوہرکو طلاق یا خلع پر راضی کرکے خود کو چھڑا سکتی ہے،البتہ اگرخاوند نہ نان نفقہ دینے کو تیارہو اورنہ طلاق یا خلع کے لئے توایسے شوہرکومتعنت کہاجاتا ہے۔ایسی صورت میں یہ مجبور ومظلوم عورت عدالت کی طرف رجوع کرسکتی ہے۔عدالت کی تحقیق سے اگر شوہر کا تعنت ثابت ہو جائےتوتنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرسکتی ہےاورشرعا وہ معتبرہوگی چنانچہ عدت گزرنے کے بعد وہ عورت کسی اورجگہ نکاح کرسکتی ہے۔ تاہم اگرشوہرشرعی احکام کے مطابق باقاعدہ بیوی کوآباد رکھتا ہواورحقوق کی ادائیگی میں غفلت سے کام نہ لیتا ہواورپھربھی عورت نکاح ختم کرنے کا بے جا مطالبہ کرتی ہو،توایسی صورت میں اس عورت کاعدالت کی طرف مراجعت کرنا اورعدالت کاتنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرنا شرعا معتبرنہیں۔اس لئے کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنا ناجائزاورحرام رہے گا۔
صحیح صورت حال سے ہم نا واقف ہیں اس لئے اس فیصلہ کے بارے میں دو ٹوک قطعی رائےدینے سے قاصرہیں تاہم اگرواقعی شوہرنے بیوی کوگھرسے نکالا ہو، اور نان نفقہ بھی نہ دیتا ہو،اوربیوی نے عدالت میں گواہوں کے ساتھ ثابت بھی کیا ہوکہ شوہراس پرظلم اورجبرکرتاہے،اورعدالت کی طرف سے شوہر کوبارباراطلاع دینے کے باوجود بھی کسی عذرکے بغیرشوہرحاضرنہ ہوا ہو،اوراپنا موقف پیش کرنے سے انحراف کیا ہوتو پھرعدالت کی تنسیخ نکاح کی ڈگری شرعا معتبرہوگی۔ اورعدت گزارنے کے بعد اگرعورت چاہے تو دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔
قال في الفتح:ومنها:أي من محاسنه جعله بيد الرجال دون النساء لإختصاصهن بنقصان العقل وغلبة الهوى ونقصان الدين. (ردالمحتارعلى الدرالمختار،كتاب الطلاق،ج:4،ص:429)
لايجوزأن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة. (الفتاوى الهندية،كتاب النكاح،ج:1،ص:280)
وأماالمتعنت الممتنع عن الإنفاق ففي مجموع الأميرمانصه إن منعها نفقةالحال فلهاالقيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق وإلاطلق عليه،قال محشيه أي طلق عليه الحاكم. (الحيلة الناجزة ،ص: 133)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں