بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
قرض کی واپسی میں مثل کی بجائےقیمت دینا
سوال
ہم اپنےخاندان میں پانچ بھائی ہیں۔ ہم نےسنہ1997ءمیں اپنےہی خاندان کی تین خواتین سےسونا قرض لیاتھا۔ اسی سونےکی رقم کےذریعےہم نے زمین خریدی تھی۔اس وقت یہ وعدہ کیا گیاتھاکہ بعدمیں وہ سونایااس کی قیمت واپس کردی جائےگی۔ بعدازاں سنہ2008ءکومیں نےاپنی بیوی سے مزیدسوناقرض لیا،جس کےذریعےمیں نےایک دکان کھولی۔اب ہم چاہتےہیں کہ وہ قرض واپس کریں۔ سوال یہ ہےکہ:1.کیااب ہم پراسی سونےکی مقدارکےمطابق سوناواپس کرنالازم ہے،یاسونےکی قیمت کےاعتبارسےرقم دی جا سکتی ہے؟ 2.اگرقیمت کےلحاظ سےواپس کرنا درست ہے،توکیا وہ قیمت اس وقت(1997ءاور2008ء)کی ہوگی یا موجودہ(2025ء)کےحساب سے؟3.اگرموجودہ قیمت کےلحاظ سےواجب الادابنےتوکیاان خواتین کاحق پورادیاجائےگایاآدھاکیاجاسکتاہے؟شرعی اصولوں کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ ہم پرکس قدرادائیگی واجب ہے،اوران کایہ قرض آدھا کرنایاکمی کرنا درست ہوگایانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی رو سےقرض کی واپسی میں اس چیزکےمثل کوواپس کرنا واجب ہوتا ہےجس چیزکوبطورقرض لیاہو،البتہ جس چیزکی مثل ماركيٹ ميں نہ ملتی ہوتوپھراس کی قیمت دی جائےگی،اس اعتبارسےاگرکسی نےسونابطورقرض لی ہوتوقرض کےواپسی میں اتنی ہی مقدارسوناواپس کرناواجب ہوگااوراس میں سونےکی قیمت کےگھٹنےیابڑھنےکااعتبارنہیں ہوگا،نیزیہ بھی یاد رہےکہ دائن اورمدیون کادین یا قرض کےمقدارسےکم کسی مقدارپریاخلاف الجنس مثلا قیمت وغیرہ پرمصالحت کرلینابھی جائزہے۔
لہٰذاصورت مسئولہ میں جتنی مقدارمیں سونا قرض لیا گیاتھااتنی مقدارمیں سوناواپس کردینالازمی ہےالبتہ سونےکی مروجہ قیمت اداکرنےسےبھی ذمہ فارغ ہوسکتا ہے،اورباہمی مصالحت ہم جنس اورخلاف الجنس دونوں پرجائزہےاوریہ بھی واضح رہےکہ ان عورتوں کاحق پورادیناواجب ہے،ان کی واقعی رضامندی کےبغیراس میں کمی کرناجائزنہیں،ہاں اگروہ برضاورغبت ازخودکچھ معاف کردیں توجائزہے۔
الديون تقضى بأمثالها لابأعيانها.(المبسوط للسرخسي، كتاب المفقود، ج :11، ص :41)
أنه لو كانت الدراهم فضتها خالصة أو غالبة كالريال الفرنجي في زماننا فالواجب رد مثلها، وإن كانا في بلدة أخرى، لأن ثمنية الفضة لا تبطل بالكساد، ولا بالرخص أو الغلاء.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب البيوع،باب المرابحة والتولية،فصل في القرض،ج :5،ص: 163)
المديون إذا قضى الدين أجود مما عليه لا يجبر رب الدين على القبول كما لو دفع إليه أنقص مما عليه، وإن قبل جاز كما لو أعطاه خلاف الجنس وهو الصحيح.(الفتاوی الھندیة،کتاب البیوع،الباب التاسع عشرفي القرض والاستقراض والاستصناع،ج:3،ص:204)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں