بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا حکم
سوال
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ نیز عاق کردہ اولاد کو میراث میں حصہ نہ دینا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ "عاق "عقوق سے ہے جس کا معنی ہے ،نافرمانی کرنا ،والدین کی بات نہ ماننا،عاق کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ والدین اپنی اولاد کو نافرمان قرار دیں، یا ان کی نافرمانی کی وجہ سے والدین اظہار لا تعلقی کریں ،اور ان کے معاملات سے بے دخلی کا اظہار کریں،اگر والدین اپنے بچوں کو احساس دلانے اور راہ راست پر لانے کے لیے اس طرح کررہے ہوں، تو وقتی ناراضگی جائز ہے البتہ جب بھی وہ سدھر جائیں، تو ان کے ساتھ دوبارہ تعلق قائم کرنا ضروری ہے،بلا کسی وجہ اولاد کو عاق کرنا قطع رحمی کے حکم میں داخل ہو کر جائز نہیں ،نیز میراث اللہ تعالی کی طرف سے مقرر شدہ حق ہے کسی کو اختیار نہیں ہے کہ وہ اپنے کسی وارث کو میراث سے محروم کردے،اور نہ ہی کسی کے محروم کرنے سے اولاد ،میراث سے محروم ہوتی ہے ،بلکہ پھر بھی باپ کے مرنے کے بعد اسے میراث میں اپنا حصہ ملے گا۔
عن أنس بن مالك:أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (لا تباغضوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال).(صحيح البخاري،كتاب الأدب،باب الهجرة،رقم الحديث:5726)
عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من فر من ميراث وارثه، قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة".(سنن ابن ماجه،أبواب الوصايا،باب الحيف في الوصية،رقم الحديث:2702)
وعقق: معدول عن عاق للمبالغة كغدر من غادر وفسق من فاسق. والعقق: البعداء من الأعداء. والعقق أيضا: قاطعو الأرحام. ويقال: عاققت فلانا أعاقه عقاقا إذا خالفته. قال ابن بري عق والده يعق عقوقا ومعقة .... وفي الحديث: أنه، صلى الله عليه وسلم، نهى عن عقوق الأمهات ، وهو ضد البر، وأصله من العق الشق والقطع، وإنما خص الأمهات وإن كان عقوق الآباء وغيرهم من ذوي الحقوق عظيما لأن لعقوق الأمهات مزية في القبح.(لسان العرب،حرف القاف،فصل العين المهملة،ج:10،ص:257)
الإرث جبري لا يسقط بالإسقاط.(قرة عيون الأخيار تكملة رد المحتارعلى الدر المختار،كتاب الدعوى،باب التحالف،ج:8،ص:116)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں