بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ نجاست حقیقیہ جب  کسی چیز پر لگ جائے تو پہلے اس نجاست کو زائل کرنا ضروری ہے اور پھر اس کو کسی پاک مائع چیز  سے  دھو کر صاف کیاجائے گا ، اگر نجاست کسی  محل میں جذب ہوچکی ہو تو اس کا دھونا ضروری ہے ۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کرنسی نوٹوں پر نجاست لگ جائے ،تو اس کا دھونا ضروری ہے ،اگر پانی کے ساتھ دھونے سے نوٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو  کسی اور مائع چیز(پٹرول وغیرہ ) کے ذریعے پاک کیا جائے ،تین  مرتبہ  پانی یاکوئی  دوسری مائع چیز بہائی  جائے  جب قطرے ٹپک جائیں تواس سے  نوٹ پاک ہوجائے گا،اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو  ان نوٹوں کے  بدلے سٹیٹ بینک سے دوسرے نوٹ حاصل کیےجائیں ۔

 

ما يطهر به النجس عشرة: (منها) الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:41)

وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي. (الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:42)


فتویٰ نمبر : 10758/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں