بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کمپنی کے ممبرز بنانے پر منافع لینے کی شرعی حیثیت
سوال
میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہو، جس کی آمدنی کا طریقہ کار یوں ہے کہ مثلاً:زید اس کمپنی کا ممبر ہے اور اس نے بکر کو بغیر کسی معاوضے کے اس کمپنی کا ممبر بنایا، پھر بکر نے عمر کو ممبر بنایا۔ اب بکر اس کمپنی کا جو بھی چیز خریدتا ہے تو زید کو اس کی قیمت میں کمیشن ملے گی۔ اسی طرح عمر بھی اگر کوئی سامان خریدتا ہے تو بکر کو کمیشن ملے گی اور زید کو بھی، اگر چہ عمر کو زید نے کبھی دیکھا بھی نہیں۔ اسی طرح اگر عمر آگے کسی اور کو ایڈ کرےگا تو وہ بندہ کچھ بھی خریدے تو عمر، بکر اور زید ميں سے ہر ایک کو کمیشن ملتی رہے گی، نیز اس کمپنی میں وراثت بھی چلتی ہے، مثلا اگر زید فوت ہوا تو یہ سارا پراسس اس کے بیٹے کی طرف منتقل ہو جائے گا یعنی یہ ختم نہیں ہوگا بیٹے کے بعد پوتے کو لہذا اس آمدنی کا کیا حکم ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ نے اپنی محنت اور عمل کی کمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کو افضل کمائی قراردیا ہے، جب کہ بلا محنت کی کمائی کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ نیز ضرورت اور کثرتِ تعامل کی بنا پربلاواسطہ کمیشن کی اجازت دی گئی ہے، لیکن بالواسطہ کمیشن لینا جائز نہیں ۔
صورتِ مسئولہ میں کمپنی سے کمیشن ملنے کا جو طریقہ کار ہے، کہ نئے ممبر بننے پر ان کی خریداری میں اوپر کے تمام ممبرز کو کمیشن ملتا ہے، چاہے وہ براہ راست اس نئے ممبر کو لانے والے ہوں یا اس سے اوپر کے ممبرز ہوں، کمیشن کی تقسیم کا یہ طریقہ کار شرعا درست نہیں کیونکہ بالواسطہ ممبران کی کوئی حقیقی محنت یا براہِ راست کردار نہیں ہوتا کہ وہ کمیشن کے مستحق ہو سکیں، نیز ملٹی لیول مارکیٹنگ کی بنیاد پر چلنے والی کمپنیوں کا بنیادی مقصد عموماًاس ممبر سازی سے پیسے کمانا ہوتا ہے۔ حقیقی کاروبار یا خرید وفروخت مقصود نہیں ہوتی، شرعا اس طرح ممبر سازی کو کاروبا رکی شکل دے کر اس پر نفع کمانا جائز نہیں ۔
عن سعيد بن عمير الأنصاري قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم أيُّ الكسب أطيب؟ قال: "عمل الرجل بيده، وكلّ بيعٍ مبرورٍ. (شعب الإيمان، باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء، ج:2، ص:434)
وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة. (الدر المختار، کتاب الإجارة، ص:569)
فلو جوزناه لكان استحقاقا بغير عمل ولم يرد به الشرع. (الهدایة،کتاب المساقاۃ، ج:4، ص:430)
وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسداً؛ لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ج:6، ص:63)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں