بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مشروط وصف موجود نہ ہونے کی صورت میں بیع ختم كرنا
سوال
اگر کوئی شخص گائے یا دوسرے دودھ دینے والے جانور کو خریدے ،اور بائع مشتری کو بتائےکہ یہ جانور مخصوص مقدار یعنی ایک لیٹر یا اس سےزیادہ دودھ دے گا، لیکن بعد میں وہ جانور اس مقدار کے مطابق دودھ نہ دے ،تو کیا ایسی صورت میں خریدار کو واپس کرنے کا حق ہوگا یا نہیں؟ نيزاگر اس دوران اس جانور كے دودھ كو استعمال كیاجائے تو اس كا كيا حكم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگرعقدِ بیع کے وقت فروخت ہونے والی چیزکی طرف رغبت دلانے کےلیےبائع اس کےاوصاف بیان کرے،لیکن مبیع ان اوصاف کے مطابق نہ ہو توخریدارکو اختیار ہوتا ہے،کہ اگر وہ چاہے تو بیع کو فسخ کرے، اوراگرچاہے تومبیع کو کل قیمت پراپنے پا س رکھے۔نیزاگرا س دوران اس کو استعمال کیاہوتوجب تک بیع برقرا رتھی اس دوران وہ چیزخریدار کی ملکیت تھی،اس لیےاس چیز کا استعمال اس کے لیےجائز تھا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر خریداگیاجانور بیان کردہ اوصاف و معیار کے مطابق نہ تھاتو ایسی صورت میں مشتری کو اختیارہےکہ وہ بیع فسخ کرکے اس جانور کوواپس کردےاوراپنی دی ہوئی پوری رقم واپس لےلے،یا اس جانور کو اسی حالت میں کل قیمت پر اپنے پا س رکھے۔نیز اس دوران اگر اس نےاس جانورکادودھ استعمال کیا ہو، تواس دودھ کا استعمال اس کے لیے جائزتھا۔اس لیےاس کا کوئی عوض اس پر لازم نہیں۔
الرابع:أن الحديث، وإن وقع بنقل العدل الضابط عن مثله إلى قائله، لا بد في اعتباره أن يكون غير شاذ ولا معلول، وهذا معلول لأنه يخالف عموم الكتاب والسنة المشھورة، فيتوقف بھا عن العمل بظاهره. أما عموم الكتاب فقوله تعالى: {فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم} (البقرة:194).وقوله: {وإن عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم} (النحل: 126). أما الحديث فقوله، صلى الله عليه وسلم: (الخراج بالضمان) ، رواه الترمذي من حديث ابن عباس، وصححه، ورواه الطحاوي من حديث عائشة، ويروى: (الغلة بالضمان) ، والمراد بالخراج ما يحصل من غلة العين المبتاعة، عبدا كان أو أمة أو ملكا، وذلك أن يشتريه فيستعمله زمانا ثم يعثر منه على عيب قديم لم يطلعه البائع عليه، أو لم يعرفه، فله رد العين المبيعة وأخذ الثمن ويكون للمشتري ما استعمله، لأن المبيع لو كان تلف في يده لكان من ضمانه، ولم يكن له على البائع شيء…..وكذلك لو اشترى جارية مثلا فولدت عنده ثم ردها على البائع لعيب وجد بھا، يكون الولد له. (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، كتاب البيوع،ج:8،ص:271)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں