بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نوبیٹوں اورایک بیٹی میں تقسیم میراث کا مسئلہ
سوال
ایک شخص(یار خان) وفات پا گیا، اس کی وفات کے وقت 9بیٹے(محمد قاسم خان،راج محمد،سرطیف خان،طویل خان،کلیم خان،بختیار خان،اختیار خان، جمیل خان،اسرارخان) اورایک بیٹی (شمیم بی بی)زندہ موجود تھی،ان میں سے پہلے آٹھ بیٹے اورایک بیٹی (شمیم بی بی)پہلی بیوی سے ہیں اوراسرار خان دوسری بیوی سے ہے،جبکہ دونوں بیویاں اپنے شوہر سے پہلے وفات پا چکی تھیں ،نیز واضح رہے کہ یار خان کا ایک اور بیٹا بھی تھا جس کا نام اجمل خان ہے،لیکن وہ اپنے باپ (یار خان) سے پہلےوفات پا چکا تھا،جبکہ اجمل خان مرحوم کی اولاد موجود ہے، آپ صاحبان مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ ان کے درمیان میراث کس حساب سے تقسیم ہوگی ،نیز اجمل خان مرحوم کے ورثا بہت محتاج ہیں ،تو کیا ان کو میراث میں حصہ ملے گا یا نہیں؟
جواب
میــــــ(یار خان)ــــــ(19)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔
بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا بیٹا
محمد قاسم خان راج محمد سرطیف خان طویل خان کلیم خان بختیار خان اختیارخان
2 2 2 2 2 2 2
۔۔۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیٹا بیٹا بیٹی
جمیل خان اسرار خان شمیم بی بی
2 2 1
بشرط صدق وثبوت اگر میت کے مذکورہ بالا ورثا کے علاوہ کوئی دوسرا قریبی وارث زندہ موجود نہ ہو،تو بعد از اداے حقوق متقدمہ علی الارث مرحوم (یار خان) کا ترکہ انیس (19)حصو ں میں تقسیم ہوکر 9 بیٹوں(محمد قاسم خان، راج محمد، سرطیف خان، طویل خان،کلیم خان، بختیار خان، اختیار خان، جمیل خان،اسرار خان) میں سے ہر ایک کو2/19حصے،اور بیٹی(شمیم بی بی) کو 1/19حصہ ملے گا۔
نیز یہ بھی واضح رہے کہ شریعت کی رو سےمیراث میں صرف میت کی وفات کے وقت موجود زندہ ورثا کو حصہ ملتا ہے،میت سے پہلے فوت ہونے والے بیٹے یا بیٹی کا میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوتا،لہذا اجمل خان مرحوم کی اولاد کا یار خان مرحوم کی وراثت میں کوئی شرعی حصہ نہیں بنتا،البتہ یار خان مرحوم کے دیگر ورثا اگر اپنی خوشی سے بطور تبرع اوراحسان اجمل خان مرحوم کی اولاد کو کچھ ہدیہ کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں،جس کی مقدار شرعا متعین نہیں ،بلکہ جو جس مقدار میں تھوڑا یا زیادہ برضا ورغبت دینا چاہے تو دےدے۔
قال اللّه تبارك و تعالى: ﴿يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ﴾ (النساء: 11)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة، أو تقديرا كالحمل. (تكملة رد المحتار على الدر المختار، كتاب الفرائض، ج: 7، ص: 349)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں