بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سرکاری ملازمین کا آپس میں ڈیوٹی تقسیم کرنا
سوال
میں ایک سرکاری ملازم ہوں، میرے ساتھ اسی اسٹیشن پر دیگر ملازمین بھی اسی نوعیت کا کام انجام دے رہے ہیں۔ سرکاری اصول کے مطابق ہم سب کو اپنے مقررہ اوقاتِ کار میں دفتر میں موجود رہنا ہوتا ہے۔ اب ہم نے آپس میں یہ طے کرنے کا سوچا ہے کہ: کبھی ایک ملازم پورا دن ڈیوٹی کرے اور دوسرے ملازم کو چھٹی ملے، اگلے دن دوسرا ڈیوٹی پر آئے اور پہلا چھٹی کرے، یا ایک ملازم دن کے پہلے حصے میں ڈیوٹی کرے اور دوسرا ملازم دن کے دوسرے حصے میں۔ یہ سب کچھ بغیر سرکاری منظوری کے صرف آپس کے اتفاق سے ہو۔ کام بہرحال کسی نہ کسی کے ذریعہ انجام پاتا رہے گا، مگر یہ ترتیب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر منظور شدہ نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ: کیا شریعت کی رو سے اس طرح کا باہمی انتظام جائز ہے؟ اگر ہم اس طریقے پر عمل کریں تو جو تنخواہ ہمیں ملے گی وہ حلال ہوگی یا حرام شمار ہوگی؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی متعین فرد، ادارے یا گورنمنٹ کی طرف سے کسی خاص وقت میں کام پر مامور ہو، تو وہ "اجیرِ خاص" کہلاتا ہے۔ اور اجیرِ خاص مقررہ مدت میں مفوضہ ذمہ داری کے لیے اپنے آپ کوحوالہ کرنے پر اجرت کا مستحق ٹھہرتا ہے، اس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مالک کی اجازت کے بغیرخود ذمہ داری نبھانے کی بجائے اپنا کام کسی اور کے حوالہ کرے اور تنخواہ وصول کرے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل اور اس کے ساتھ دیگر سرکاری ملازمین اس وقت تنخواہ لینے کے مستحق ہوں گےجب وہ خوداپنی ڈیوٹی حکومت کی طرف سےمقررکردہ اوقات میں انجام دیں، لہٰذا ان کا آپس میں سمجھوتہ کرکے روزمرہ کے حساب سے ڈیوٹی تقسیم کرنا جائز نہیں۔
والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم. (الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، ج:3، ص:243)
الأجير يستحق الأجرة إذا كان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولا يشرط عمله بالفعل ولكن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذا امتنع لا يستحق الأجرة. ومعنى كونه حاضرا للعمل أن يسلم نفسه للعمل ويكون قادرا وفي حال تمكنه من إيفاء ذلك العمل. أما الأجير الذي يسلم نفسه بعض المدة، فيستحق من الأجرة ما يلحق ذلك البعض من الأجرة. (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، المادة:425، ج:1، ص:458)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں