بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شہدا اورمظلومین کی یاد کو آنے والی نسلوں کےلیے محفوظ رکھنا
سوال
کیا شہداء اورمظلومین کی یاد کو آنے والی نسلوں کےلیے محفوظ کرنا دینی فریضہ ہے؟ کیا ایسے انٹرویو، جن میں ظلم ،شہادت یا جنگی مظالم کی تفصیلات محفوظ کی جاتی ہیں فریضہ کفایہ کےدرجے میں آسکتے ہیں، یعنی اگر کچھ لوگ یہ ذمہ داری اٹھالیں توباقی امت بری الذمہ ہوجاتی ہے؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے تمام مسلمانانِ عالم ایک عمارت کے مانند ہیں جس طرح عمارت كا بعض حصہ دوسرے بعض حصہ کوقوت دلاتا ہےاسی طرح ایک مسلمان بھی دوسرےکےلیےعملی زندگی میں دست و بازو بنےگا، چنانچہ ہر مسلمان پر واجب کہ وہ اپنے جان ومال ،میسر استعداد ات اوراسباب کو بروئے کار لاتے ہوئےحسب استطاعت اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں بہنوں کی مدد کرےاور حتی الوسع ان پر ہونے والے مظالم کو روکنے کی کوشش کرکے اپنا دینی فریضہ انجام دے۔ آج کل کے حوالے سے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا ،سوشل میڈیا یاانٹرنیٹ کے وسیع پلیٹ فارمز کےذریعے سے مظلوم مسلمانوں کےلیےآواز بلند کرنا ،ظالم کے کرتوتوں کو بے نقاب کرنا اوردنیاے عالم کو مظلوموں کی مدد،ہمدردی اورخیر خواہی کی طرف متوجہ کرنا مسلمانوں کا اجتماعی مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
اسی طرح شہدا اورمظلوموں کی یاد کوآنے والی نسلوں کےلیے محفوظ کرنا بھی ایک مفید مشغلہ ہے، تاکہ آئندہ نسلیں ان کی قربانیوں سے سبق سیکھ سکیں۔
قال الله تبارك وتعالى: ﴿وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ﴾ [الشعراء: 84]
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (انصر أخاك ظالما أو مظلوما). قالوا: يا رسول الله، هذا ننصره مظلوما، فكيف ننصره ظالما؟ قال: (تأخذ فوق يديه)... عن أبي موسى رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (المؤمن للمؤمن كالبنيان، يشد بعضه بعضا). وشبك بين أصابعه. (صحيح البخاري، كتاب المظالم، باب: أعن أخاك ظالما أو مظلوما، رقم الحديث: 2314، 2312، ج: 2، ص: 863)
عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال "لا يلدغ المؤمن، من جحر واحد، مرتين". (صحيح مسلم، كتاب الزهد والرقائق، باب لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين، رقم الحديث: 2998، ج: 4، ص: 2295)
وقد قال تعالى [لا يحب الله الجهر بالسوء من القول إلا من ظلم] وقد أمر الله تعالى بلعن الكفار والبراءة منهم والإنكار على أهل المعاصي وهذا مما لا يختلف فيه شرائع الأنبياء عليهم السلام. (أحكام القرآن للجصاص، سورة البقرة، الآية: 83، ج: 1، ص: 47)
قوله تعالى: (لا يحب الله الجهر بالسوء من القول) وتم الكلام. ثم قال جل وعز" إلا من ظلم" استثناء ليس من الأول في موضع نصب، أي لكن من ظلم فله أن يقول ظلمني فلان...وإن كان كافرا فأرسل لسانك وادع بما شئت من الهلكة وبكل دعاء، كما فعل النبي صلى الله عليه وسلم حيث قال: (اللهم اشدد وطأتك على مضر واجعلها عليهم سنين كسني يوسف) وقال: (اللهم عليك بفلان وفلان) سماهم. وإن كان مجاهرا بالظلم دعي عليه جهرا، ولم يكن له عرض محترم ولا بدن محترم ولا مال محترم. (الجامع لأحكام القرآن، سورة النساء، الآيات: 148 إلى 149، ج: 6، ص: 2)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں