بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
امام کی اقتدامیں مسبوق کے سہو کا حکم
سوال
اگرمدرک نے امام کے پیچھے کوئی ایسی غلطی کی جس کی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو تو اس سے تو مدرک پر سجدہ سہو لازم نہیں آتا کیونکہ ایسی حالت میں دو صورتیں ہیں ایک صورت یہ ہے کہ مدرک امام کے سلام سے پہلے سجدہ سہو کرے یہ جائز نہیں کیونکہ اس میں امام کی مخالفت لازم آتی ہے دوسری صورت یہ ہے کہ مقتدی امام کے سلام کے بعد سجدہ سہو کرے یہ بھی ممکن نہیں مدرک امام کے سلام پھیرنے کے بعد نماز سے نکل جاتا ہے یہ تو مدرک کی صورت حال تھی لیکن اب سوال یہ ہے کہ کہ اگر مسبوق سے ان رکعتوں میں جو اس نے امام کے ساتھ پڑھی ہیں ایسی غلطی ہوجائے جس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو اب تو مسبوق دوسری صورت میں داخل نہیں ہے کیونکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق اپنی فوت شدہ نماز مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگا کیامسبوق اب اپنی نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرے گا یا نہیں ؟
جواب
جاننا چاہیے کہ مسبوق سے امام کی اقتداء کےدوران کوئی سہو ہوجائے تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں کیونکہ امام کے ہوتے ہوئے مقتدی کے سہو کا اعتبار نہیں ہوتا البتہ باقی نماز پوری کرنے میں اگر اس سے کوئی سہو صادر ہوجائے تو پھر سجدہ سہو واجب ہوجاتاہے ،کیونکہ مسبوق باقی نماز پوری کرنے میں منفرد کے حکم میں ہے اور منفرد سے جب سہو صادر ہوجائے توا س پر سجدہ سہو واجب ہوجاتاہے۔
لہذا صورت مسؤلہ میں مسبوق کے لیے اگرچہ سجدہ سہو ممکن ہے لیکن پھر بھی اس پر سجدہ سہو نہیں کیونکہ امام کی اقتداء میں ہونے والی سہو کا اعتبار نہیں۔
وهل يلزمه سجود السهو لأجل سلامه؟ ينظر إن سلم قبل تسليم الإمام أو سلما معا لا يلزمه؛ لأن سهوه سهو المقتدي، وسهو المقتدي متعطل، وإن سلم بعد تسليم الإمام لزمه؛ لأن سهوه سهو المنفرد فيقضي ما فاته ثم يسجد للسهو في آخر صلاته.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،ج:1،ص:176)
أن المسبوق يتابع إمامه في سجود السهو ،ثم إذا قام إلى القضاء وسها فإنه يسجد ثانيا ...لأن المسبوق فيما يقضي كالمنفرد.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق،ج:2،ص:107)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں