بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 27/07/2026

دارالافتاء

 

مشترکہ خاندان میں ذاتی رقم سے خریدے گئے پلاٹ کا حکم


سوال

اگر ایک گھر میں دو بھائی رہتے ہوں، دونوں کے کھانے پینے کا خرچ مشترک ہو، لیکن ذرائع آمدن دونوں کے الگ الگ ہوں، تواگر ان میں سے ایک بھائی اپنی ذاتی آمدن سے کوئی پلاٹ خریدلے تو اس میں دوسرے بھائی کا حق بنتا ہے یا نہیں؟             

جواب

واضح رہے کہ جب کئی بھائی اکھٹے رہتے ہوں اوران میں سے کسی بھائی نےاپنی ذاتی آمدنی سے اپنے لیے کوئی چیز خریدی ہو، بھائیوں کی مشترکہ رقم اس میں استعمال نہ کی ہو، تو وہ اس کی ذاتی ملکیت شمار ہوگی۔

لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر دو بھائیوں کا خرچ مشترک ہو لیکن ذرائع آمدن ہر ایک کے الگ الگ ہوں، تو ان میں سے اگر ایک بھائی اپنی ذاتی رقم سے اپنے لیے اپنے نام پر کوئی  پلاٹ خریدے تو اس میں دوسرے بھائی کا کوئی حق نہیں بنتا۔

 

فإذا كان سعيهم واحدا ولم يتميز ما حصله كل واحد منهم بعمله يكون ما جمعوه مشتركا بينهم بالسوية وإن اختلفوا في العمل والرأي كثرة وصوابا كما أفتى به في الخيرية، وما اشتراه أحدهم لنفسه يكون له ويضمن حصة شركائه من ثمنه إذا دفعه من المال المشترك، وكل ما استدانه أحدهم يطالب به وحده. وقد سئل في الخيرية من كتاب الدعوى عن إخوة أشقاء عائلتهم وكسبهم واحد وكل مفوض لأخيه جميع التصرفات ادعى أحدهم أنه اشترى بستانا لنفسه. فأجاب: إذا قامت البينة على أنه من شركة المفاوضة تقبل وإن كتب في صك التبايع أنه اشترى لنفسه. اهـ. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الشركة، ج:4، ص:308-307)

(سئل) في ابن كبير له عيال وكسب مات أبوه عنه وعن ورثة يدعون أن ما حصله من كسبه مخلف عن أبيهم ويريدون إدخاله في التركة فهل حيث كان له كسب مستقل يختص بما أنشأه من كسب وليس للورثة مقاسمته في ذلك ولا إدخاله في التركة؟ (الجواب): نعم. (العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية، كتاب الشركة، ج:2، ص:17)

‌لأن ‌الملك ‌ما ‌من ‌شأنه ‌أن ‌يتصرف ‌فيه ‌بوصف ‌الاختصاص. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب البيوع، ج:4، ص:502)


فتویٰ نمبر : 3931/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں