بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بڑے اور چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ کاحکم
سوال
ہمارے علاقے میں ایک بڑا گاؤں ہے جس کی آبادی تقریباً تین ہزار نفوس پر مشتمل ہے اس گاؤں کے ارد گرد چار یا پانچ مزید گاؤں ہیں جس کی آبادی الگ الگ ایک ایک ہزار نفوس کے قریب ہے مگر یہ گاؤں بڑے گاؤں سے متصل نہیں البتہ تمام گاؤں ایک ہی ویلج کونسل میں شمار ہوتے ہیں مندرجہ ذیل امورمیں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔1۔کیا اس بڑے گاؤں میں نماز جمعہ کے قیام کی شرعی گنجائش ہے یا نہیں؟
2۔جو آس پاس کے چھوٹے گاؤں ہیں ( جو کہ متصل نہیں ) ان میں نماز جمعہ کا کیا حکم ہے؟3۔اگران چھوٹے گاوں میں پہلے سے جمعہ قائم کی جارہی ہوتو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
جاننا چاہیے کہ نمازجمعہ ان مسلمان مردوں پر فرض ہے جن میں دیگر شرائط کے ساتھ یہ شرط بھی پائی جائے کہ وہ شہر میں یا ایسے بڑے گاؤں میں ہوں جس کی آبادی کم از کم دویا ڈھائی ہزارتک پہنچتی ہواور ضروریات زندگی میسرہوں ۔لہٰذا اگر کسی گاؤں کی آبادی اس معیار سے کم ہوتواس کے باشندوں پر نمازِ جمعہ فرض نہیں ۔
صورت مسؤلہ میں1۔ جس گاؤں کی آبادی تین ہزار لوگوں پر مشتمل ہے تووہاں کے لوگوں پر نماز جمعہ فرض ہے۔
2۔آس پاس کے چھوٹے گاؤں اگر الگ مستقل گاؤ ں شمار ہوتے ہوں اور بڑے گاؤں کے ساتھ متصل نہ ہوں اور ان کی آبادی بھی ایک ہزار کے قریب ہو تو ان پر نماز جمعہ واجب نہیں اگرچہ قانونی کاغذات میں وہ ایک ویلج کونسل کے تحت شمار ہوتے ہوں۔
3۔ چھوٹے گاؤں میں اگرپہلے سے نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے تو اگر ترک کرنے سے فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تواپنے حال پر باقی رکھا جائے تاکہ فتنہ اور فساد برپا نہ ہو۔
شرط أدائها المصر وهو كل موضع له أمير وقاض ينفذ الأحكام ويقيم الحدود أو مصلاه...والسلطان أو نائبه ووقت الظهر فتبطل بخروجه والخطبة قبلها...والجماعة وهم ثلاثة سوى الإمام... والإذن العام.(كنز الدقائق، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجمعة، ص: 189)
وتقع فرضاً في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق...وفيما ذكرنا إشارة إلى أنها لاتجوز في الصغيرة التي ليس فيها قاض ومنبر وخطيب، كذا في المضمرات. (ردالمحتار على الدر المختار،ج: 2، ص: 138)
درء المفاسد أولى من جلب المنافع.أي: إذا تعارضت مفسدة ومصلحة يقدم دفع المفسدة على جلب المصلحة. (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، المقالة الثانية في بیان القواعد الکلية الفقهية، المادۃ: 30، ج:1، ص:41)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں