بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ڈاکٹر کا دواساز کمپنیوں سے کمیشن لینا
سوال
میرا پیشہ ڈاکٹری ہے اور میں بچوں کے علاج کے دوران بعض اوقات دودھ پلانے والی کمپنیوں کے دودھ تجویز کرتا ہوں۔ اس کمپنی کا دودھ تین قسم کاہوتا ہے: اعلیٰ، درمیانہ اور ادنیٰ۔ ان میں سے ہر قسم کا دودھ اپنی اپنی افادیت رکھتا ہے اور بچوں کی ضرورت کے مطابق میں ان میں سے کسی ایک کی تجویز دیتا ہوں۔تاہم، جب میں کمپنی کا دودھ تجویز کرتا ہوں تو کمپنی والے مجھے اس کے بدلے میں کمیشن دیتے ہیں۔کیا میرے لیے کمپنی سے یہ کمیشن لینا شرعاً جائز ہے؟
جواب
کسی کمپنی کی دوا تجویز کرنا ڈاکٹر کی ذاتی رائے ہے جو کہ متعلقہ کمپنی کی اچھی کارکردگی پر اظہار اور اعتماد کی بنا پر ہوتی ہے یہ کوئی ایسی محنت اور خدمت نہیں جس کا باقاعدہ معاوضہ طے کیا جا سکے بلکہ عموماً یہ رشوت کی ایک شکل بن جاتی ہے جو فن طب کے مقدس شعبہ سے وابستہ حضرات کے لئے خلاف شریعت اور خلاف مروت ہے۔
کسی ڈاکٹر کے مطالبے کے بغیر تحائف یا دیگر سہولیات اگرکمپنی مہیاکرےتو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگران چیزوں کی مالی حیثیت معمولی ہو جس سے ڈاکٹر خود کو زیر بار محسوس نہ کرےاور نفسیاتی طور پر غیر ضروری دوائیں لکھنے کی طرف مجبور بھی نہ ہو تو ان کے لینے اور استعمال کرنے کی گنجائش ہے اور اگر ڈاکٹر ان تحائف کی وجہ سے کمپنی کے کسی ناجائز اقدام کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہوتا ہو تو رشوت ہونے کی بنا پر ان ہدایا کا قبول کرنا ناجائز ہوگا اسی طرح ایسے قیمتی تحائف جو ڈاکٹر کو رشوت بنام تحفہ کے طور پر دی جاتی ہیں چونکہ عموماً اس سے ڈاکٹر کے ضمیر کا سودا ہی مقصود ہوتا ہے اس لیے شرعاً ایسے تحائف قبول کرنا جائز نہیں۔
قال العلامة الآلوسي تحت قوله تعالى: "يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَأْكُلُوا أَمْوالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْباطِلِ۔۔۔ النساء: 29" والمعنى لا يأكل بعضكم أموال بعض، والمراد بالباطل ما يخالف الشرع كالربا والقمار والبخس والظلم ۔ ۔ ۔ وعن الحسن هو ما كان بغير استحقاق من طريق الأعواض۔ (تفسير روح المعاني، سورةالنساءج:3 ، ص:16)
وقال - صلى الله عليه وسلم - «الراشي والمرتشي والرايش في النار، ولعن الله من أعان الظلمة، أو كتب لهم» والأصل في الكل قوله {ولا تعاونوا على الإثم والعدوان} [المائدة: 2]۔ (المبسوط للسرخسی، کتاب الصرف، ج:14، ص:8)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں