بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

تشہد سے پہلے سورۃفاتحہ پڑھنا


سوال

 اگر کوئی شخص قاعدہ میں  تشہد کے ساتھ  سورۃ فاتحہ بھی پڑھ لے ، تو کیا نماز ہو جائے گی یانہیں ؟ 

جواب

 واضح رہےکہ  کہ اگر کوئی شخص قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد فاتحہ پڑھے تو اس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا ،البتہ قعدہ اولیٰ اور اخیرہ میں تشہد سے پہلےیا قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد فاتحہ پڑھنے سے  سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے ۔

 

ولوقرأ في ركوعه أوسجوده أوتشهده يلزمه وهذاإذابدأبالقراءة ثم بالتشهدوإن بدأبالتشهدثم بالقراءةفلا سهوعليه،كذافي محيط السرخسي.(الفتاوی الهندية،كتاب الصلاة،الباب الثاني عشرفي سجود السهو،ج:1،ص:126)


فتویٰ نمبر : 10736/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں