بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گاہک کو سیلز مین تک پہنچانے پراجرت کا مطالبہ کرنا
سوال
ایک دکاندار کے پاس ایک شخص آیا اور ایک چیز خریدنا چاہا، لیکن اس دکاندار کے پاس وہ چیز موجود نہ تھی۔ تو اس نے اس شخص کو ایک ایسے سیلز مین کے پاس بھیجا جو دکانداروں کو ہول سیل ریٹ پر اشیا فروخت کرتا تھا اور عام گاہک کو پرچون ریٹ پر دیتا تھا۔ دکاندار نے کہا: "یہ چیز اسے پرچون ریٹ پر فروخت کرنا۔" سیلز مین نے وہ چیز اسے پرچون ریٹ پر دے دی۔ اب دکاندار سیلز مین سے پرچون ریٹ پر فروخت کی صورت میں ہونے والے منافع کا مطالبہ کرتا ہے۔ کیا اسے اس مطالبے کا حق حاصل ہے؟
جواب
خرید و فروخت کے لین دین میں اگر کوئی شخص واسطہ بن کر گاہک کو بیچنے والے تک پہنچائے تو ایسے شخص کو "دلال" یا "کمیشن ایجنٹ" کہا جاتا ہے۔
دلال کے لیے اجرت اسی وقت جائز ہوتی ہے جب پہلے ہی عاقدین (خریدار یا فروخت کرنے والے) میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ معاہدہ طے ہو کہ دلال کے کام پر اسے اتنی اجرت یا کمیشن دیا جائے گا۔اگر ایسا معاہدہ پہلے سے موجود نہ ہو اور دلال محض خیر خواہی یا بطور تبرع (یعنی بغیر معاوضہ ) گاہک کو کسی دکاندار تک پہنچائے، تو اس صورت میں وہ کسی قسم کی اجرت یا نفع کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔
صورت مسئولہ میں دکاندار نے صرف گاہک کو سیلز مین کی طرف بھیجا اور اسے پرچون ریٹ پر چیز دینے کا کہا۔اگردکاندار اور سیلز مین کے درمیان پہلے سے یہ طے ہوا تھا کہ وہ جو گاہک بھیجے گا، اس پر اسے متعین اجرت دی جائے گی تو پھروہ اس کا مطالبہ کرسکتاہے۔لیکن اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ پہلے سے موجود نہ تھا، تو پھر دکاندار کا مطالبہ درست نہیں۔ اس صورت میں یہ محض تبرع شمار ہوگا اور تبرع کے بدلے کوئی اجرت یا نفع واجب الادا نہیں ہوتا۔
وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسد لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجا ينسج له ثيابا في كل سنة.(رد المحتار علی الدرالمختار،کتاب الإجارة،باب ضمان الأجير،ج:9، ص: 87)
وأجرۃ السمسار جائزۃ إذا کان سمسارا من جانب واحد لکن بشرط أن تکون متعینة.(منہاج السنن شرح جامع السنن،ابواب البیوع،باب ماجاءفي،التجار،ج:4،ص:5)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں