بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بہنوں کو حصہ نہ دینے کی صورت میں اولاد کے لیےترکہ لینے کا حکم
سوال
اگر کسی کو میراث میں اپنے والد مرحوم سےایسی جائیداد مل جائے، جس میں اس نے اپنی بہنوں کو حصہ نہ دیا ہو، تو اس وارث کے لیے ایسے ترکہ میں حصہ لینا کیسا ہے؟ اگر جائز نہیں تو شرعا والد کا ذمہ فارغ ہونے اورترکہ میں حصہ لینے کے جواز کی کیا صورت ہوگی؟
جواب
والدین کے ترکہ میں جس طرح بیٹوں کا حق ہوتا ہے اسی طرح بیٹیوں کا بھی اس میں حق ہوتا ہے، والدین کے انتقال کے بعد ان کے ترکہ پر بیٹوں کا خود قبضہ کرلینا اور بیٹیوں کوشرعی حصے سے محروم کردینا ناجائز اور سخت گناہ ہے۔ لہذا کسی بھائی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ بہنوں کو میراث سے محروم کردے۔ نیز میراث میں مورِث کے ترکہ میں سے صرف وہی مال تقسیم کیا جائے گا جس کے ساتھ کسی دوسرے کا حق متعلق نہ ہو، کیونکہ جس مال کے ساتھ دوسروں کا حق متعلق ہویا اس کو ناجائز طریقے سے حاصل کیا گیا ہو تو وہ مال تقسیم نہیں کیا جائے گا، بلکہ اگر اس کا اصل مالک معلوم ہو تو اسے واپس لوٹانا لازم ہےاور اگر مالک معلوم نہ ہو تو اس کو مالک کی طرف سے صدقہ کرنا لازم ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کسی کواپنے والد مرحوم سے ایسی جائیداد مل جائے، جس میں بہنوں کا حق دبایا گیا ہو، تو اس جائیداد میں بہنوں کے حصے کے بقدر اس کاحصہ حلال نہیں ہوگا، اس لیے اس حصے کی تقسیم بھی جائز نہیں۔ لہٰذا اس زائد حصے کو اصل مستحقین تک پہنچانا لازم ہے، اوراس سے ذمہ فارغ ہوگا۔
اور پہنچانے کا طریقہ یہ ہے کہ اصول(آباواجداد) میں جس کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو کہ اس نے بہنوں کو ان کاحصہ نہیں دیا ہے، وہاں سے کل ترکہ اور ورثا کو معلوم کیا جائے، پھر وہاں سے اصولِ مناسخہ کے مطابق تمام زندہ ورثا کے حصے معلوم کرلیے جائیں، پھر اپنے حصے میں استحقاق سے جو زائد مال ہو اسے ان مستحقین یا ان کے وارثا کو حصہ دیا جائے جن کو محروم رکھا گیاتھا۔
وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة». (مشكاة المصابيح، كتاب الفرائض والوصايا، باب الوصايا، الفصل الثالث، ج:2، ص:926)
يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق الغير بعينها. (الدرالمختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الفرائض، ج:10، ص:493)
لان التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال. (ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الفرائض، ج:7، ص:350)
والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه. (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، مطلب في من ورث مالا حراما، ج:7، ص:301)
وإذا مات الرجل وكسبه خبيث فالأولى لورثته أن يردوا المال إلى أربابه فإن لم يعرفوا أربابه تصدقوا به وإن كان كسبه من حيث لا يحل وابنه يعلم ذلك ومات الأب ولا يعلم الابن ذلك بعينه فهو حلال له في الشرع والورع أن يتصدق به بنية خصماء أبيه كذا في الينابيع. (الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية، الباب الخامس عشر في الكسب، ج:5، ص:349)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں