بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

لے پالک لڑکی کی نسبت اپنی طرف کرنا


سوال

میں نے ایک بچی کو گود لیا تھااور تمام سرکاری کاغذات کے اندراس کواپنی طرف منسوب کیا ہوا ہے، اب مسئلہ معلوم ہوا کہ لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ،لیکن اب کاغذات سے نام نہیں کٹوا سکتا، تواس کی تلافی کی کیا شکل ہوگی ؟رہنمائی فرمائیں۔

جواب

شریعت مطہرہ میں لے پالک کو حقیقی اولاد کا درجہ حاصل نہیں، اس لیے کسی کو منہ بولا بیٹایا بیٹی بنانے سے وہ حقیقی بیٹا یا بیٹی نہیں بن جاتے، نہ ہی اس پر حقیقی اولاد کے احکام لاگو ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کے نسب کو اصل والد سے منقطع کر کےاپنی طرف منسوب کرنے کی اجازت ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگرسائل نے لے پالک  لڑکی کو کاغذات میں اپنی طرف منسوب کیا ہو، تو اس کی تلافی کے لیے اس پر لازم ہے کہ پوری کوشش  کرے کہ کاغذات میں تبدیلی کرکے حقیقی والد کی طرف اس کی نسبت ہوجائے یا اگر حقیقی والد معلوم نہ ہو تو کاغذات میں اپنے آپ کو حقیقی والد کے بجائے بطور سرپرست درج کرے، اگر بقدر وسعت کوشش کے باوجود یہ ممکن نہ ہوا ہو، تو کم ازکم معاشرتی طور پر اس کی نسبت اصل والدکی طرف مشہور کروا دے اور ساتھ ہی اس پر استغفاربھی کرتا رہے۔

 

قال الله تعالى: ﴿مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ (4) ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (5)﴾  (الأحزاب، الآية: 4،5)

وما جعل أدعياءكم أبناءكم إبطال لما كان في الجاهلية أيضا وصدر من الإسلام من أنه إذا تبنى الرجل ولد غيره أجريت أحكام البنوة عليه... قولكم بأفواهكم فقط من غير أن يكون له مصداق وحقيقة في الواقع ونفس الأمر فإذن هو بمعزل عن القبول أو استتباع الأحكام كما زعمتم... ادعوهم لآبائهم أي انسبوهم إليهم وخصوهم بهم... فإن لم تعلموا أي تعرفوا آباءهم فتنسبوهم إليهم فإخوانكم أي فهم إخوانكم في الدين ومواليكم أي وأولياؤكم فيه فادعوهم بالأخوة والمولوية بتأويلهما بالأخوة والولاية في الدين... وليس عليكم جناح أي إثم فيما أخطأتم به أي فيما فعلتموه من ذلك مخطئين جاهلين قبل النهي ولكن ما تعمدت قلوبكم أي ولكن الجناح والإثم فيما تعمدتموه بعد النهي. (روح المعاني، ج:11، ص:146)


فتویٰ نمبر : 7260/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں