بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
جنوبی وزیرستان علاقہ مانتوئی میں نماز جمعہ پڑھنا
سوال
ضلع جنوبی وزیر ستان تحصیل شکئی علاقہ مانتوئی میں قدیم زمانے سے جامع مسجد بنام(جامع مسجد درس) موجود ہے، جس میں قدیم زمانہ تقریبا 200 سال پہلے سے نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے ،اور اب تک پڑ ھی جاتی ہے ،بعض لوگوں کہتے ہیں کہ یہاں جمعہ ادا کرنا درست نہیں ہے ۔واضح رہے کہ علاقہ مانتوئی میں 19 چھوٹے گاؤں موجود ہیں ،جن کی کل آبادی مردم شماری کے لحاظ سے 17000 سے اوپر ہے ،ان گاؤں کے درمیان فاصلہ (ہر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک ) 18 گز سے 200 گز کے درمیان ہے،اور بعض گاؤں ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،نیز اس علاقے میں روزمرہ کی اشیاء بھی ملتی ہیں،مثلا،غلہ ،دوائی ،کپڑے،ڈیزل،پٹرول اور دیگر ماکولات و مشروبات۔ اس علاقے میں کل تقریبا 28 دکانیں، 6 میڈیکل سٹور،5 آتا چکی مشین بھی موجود ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر کیا علاقہ مانتوئی میں نماز جمعہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
نماز جمعہ کی وجوب کے لیے فقہائے کرام کی وضع کردہ شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ شہری آبادی ہو ،یا شہری آبادی کے متصل ایسی آبادی ہو جہاں شہر کی طرح زندگی کی تمام تر سہولیات میسر ہوں،اور ان لوگوں اور شہر والوں کی غمی خوشی ایک ہو، اسی طرح اُس بڑے گاؤں کو بھی شہر کے حکم میں شمار کیا جائے گا ،جو آبادی کے لحاظ سے دو ڈھائی ہزار لوگوں پر مشتمل ہو ،اور وہاں لوگوں کو زندگی کی سہولیات بآسانی مل جاتے ہوں،تو وہاں پر جمعہ کی نماز ادا کرنا جائز ہے ،نیز جس علاقے میں پہلے سے جمعہ کی نماز ہورہی ہو اور اس کے بند کرنے سے علاقے میں انتشار پھیل جاتا ہو توا س کو اپنے حال پر ہی رکھنا چاہیے۔
صورت مسئولہ کے مطابق علاقہ مانتوئی جس میں 19 چھوٹے گاؤں موجود ہیں ،اور ان گاؤں کی آبادی 17000 سے اوپر ہے ،تو اگر یہ تمام چھوٹے چھوٹے گاؤں والوں کی غمی خوشی شریک ہو، ان کے مابین لین دین ،تعلقات ایک گاؤں جیسے ہوں،تو پھر یہ سب ایک ہی بڑے گاؤں کے حکم میں ہوں گے اور چونکہ اس کی آبادی بھی زیادہ ہے،اور ان کو زندگی کی سہولیات بھی میسر ہیں،اس لیے اس علاقے میں جمعہ کی نماز ادا کرنا جائز ہوگا،لیکن اگر ان تمام گاؤں والوں کا آپس میں غمی خوشی کا تعلق نہ ہو اور نہ ان کے درمیان ایک گاؤں جیسے تعلقات ہوں،اور عرف میں بھی یہ الگ الگ گاؤں کہلاتے ہوں ،تو پھر ہر گاؤں الگ شمار ہوگا اور اس کی آبادی اور اس کی سہولیات کا الگ حساب ہوگا،تا ہم عرصہ دراز سے جس جامع مسجد میں نمازِ جمعہ جاری ہے اس کو جاری رکھنا چاہیے ۔
وفي حد المصر أقوال كثيرة اختاروا منها قولين: أحدهما ما في المختصر ثانيهما ما عزوه لأبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمه وعلمه أو علم غيره والناس يرجعون إليه في الحوادث قال في البدائع، وهو الأصح وتبعه الشارح، وهو أخص مما في المختصر.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كتاب الصلاة،باب صلاة الجمعة،ج:2،ص:152)
(قوله وفي القهستاني إلخ) تأييد للمتن، وعبارة القهستاني تقع فرضا في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق قال أبو القاسم: هذا بلا خلاف إذا أذن الوالي أو القاضي ببناء المسجد الجامع وأداء الجمعة لأن هذا مجتهد فيه فإذا اتصل به الحكم صار مجمعا عليه، وفيما ذكرنا إشارة إلى أنه لا تجوز في الصغيرة التي ليس فيها قاض ومنبر وخطيب كما في المضمرات.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة،باب الجمعة،ج:2،ص:138)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں