بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
مرحوم کے لواحقین کو ادارے کی طرف سے ملنے والی رقم کی تقسیم
سوال
ایک شخص سرکاری ملازمت کے دوران وفات پاگیا، جس کے ورثاء میں سے والدین، دو بھائی تین بیٹے اور چار بیٹیاں زندہ ہیں، سرکار کی جانب سے اس کو (2750000)رقم ملی، یہ رقم کس کا حق ہوگا،کیا مرحوم کے بھائیوں کو اس رقم سےحصہ دینا لازم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جو مال و جائیداد کسی شخص کی وفات کے وقت اُس کی ملکیت میں موجود ہو، وہ شرعی طور پر میراث میں شامل ہوتی ہے اور اس پر میراث کے احکام لاگو ہوتے ہیں، اسی طرح سرکاری اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی کے ذریعے جمع شدہ رقم بھی ملازم کی ملکیت ہوتی ہے، اس لیے وفات کے بعد ان پر بھی میراث کے اصول لاگوہوں گے، تاہم اگر کوئی ادارہ اپنی طرف سے کسی ملازم یا اُس کے ورثاء کو اضافی رقم بطور امداد یا عطیہ دے، تو وہ رقم ادارے کی پالیسی و قواعد کے مطابق تقسیم کی جائے گی، اس میں میراث کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔
صورت مسئولہ کے مطابق مرحوم کی وفات کے بعدسرکار کی طرف سےجو رقم ملی ہےاس مین سے جو رقم مرحوم کی تنخواہ سے کٹوتی کی صورت میں جمع ہوئی تھی وہ میراث میں تقسیم ہوگی، لہذا اس کو مرحوم کے والدین، بیٹوں اور بیٹیوں میں شرعی طریقہ کار کے مطابق تقسیم کیا جائے گا، جب کہ اس میں مرحوم کے بھائیوں کا کوئی حق نہیں اور جو رقم ادارے کی طرف سے بطور عطیہ ملی ہو، اس کوادارے کی پالیسی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا، یعنی ادارہ جن ورثاء کو دینا چاہے وہی اس رقم کے مالک ہوں گے۔
والتصرف في ملك الغير من غير إذنه محظور في الأصل. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، ج:7، ص:22)
العطاء لا يورث كذا في صلح البزازية. (الأشباه والنظائر لابن نجيم، ص:256)
لا يجوزلأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغيرسبب شرعي. (البحرالرائق، فصل في التعزير، ج:5، ص:68)
لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال. (قرة عيون الأخيار تكملة رد المحتار على الدر المختار، ج:7، ص: 350)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں