بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
تعاون میں دی گئی رقم واپس لینا
سوال
کسی ادارے کو تعاون میں دی گئی رقم واپس لینا شرعاً جائز ہے یا نہیں،اکثراوقات تجربہ بھی ہے کہ مسجد کےعلاوہ لوگ خانقاہ مدرسے تبلیغی مراکزخاص کرخانقاہ کے ساتھ تعاون شخصیات کے ساتھ تعلق کی وجہ سے کرتے ہیں گو کہ ذہن میں اجروثواب بھی ہوتاہے۔ توکیا ان کوتعاون میں دی گئی رقم واپس لینا جائز ہے؟
جواب
جاننا چاہیے کہ اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ بطور ہدیہ مالی تعاون کرے اور بعد میں وہ ہدیہ واپس لیتاہوتوشرعاً یہ نہایت قبیح اورناجائز عمل ہے۔ حدیث مبارک میں ہبہ کرنےکے بعد رجوع کرنے والے شخص کی مثال اس کتے سے دی گئی ہے جوقے کرے اور پھر اس قے کو چاٹنے لگے ۔نیز ہبہ میں رجوع رضامندی یا قضاء القاضی سے ممکن ہے اس کے علاوہ ہبہ کرنے والے کورجوع کا حق نہیں۔
صورت مسؤلہ کے مطابق کسی ادارے کو تعاون میں دی گئی رقم واپس لینا شرعاً جائزنہیں کیونکہ اگر وہ صدقہ کی رقم ہوتواس كو اس کا بدل یعنی ثواب مل چکا ہے اوراگر ہبہ ہوتو ہبہ میں رجوع موہوب لہ ( جس کو ہبہ دی گئی ہو) کی رضامندی یا قضاء قاضی کے بغیرممکن نہیں، تاہم اگررقم دینے والے نے ادارے کواپنی طرف سے مستحقین کو یہ رقم حوالہ کرنے کا وکیل بنادیاہوتوجب تک ادارے نے وکیل کی حیثیت سےمستحقین کو زکوۃ حوالہ نہ کی ہوتووہ ادارے سے واپسی کا مطالبہ کرسکتاہے لیکن اگر ادارہ وکیل کی حیثیت سے اس کا مال مستحقین کے حوالہ کرچکا ہوتو پھر رجوع کا حق باقی نہیں رہتا۔
عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: « مثل الذي يرجع في صدقته كمثل الكلب يقيء ثم يعود في قيئه فيأكله ».(صحيح مسلم،ج:5،ص:64)
وقال عليه الصلاة والسلام: «العائد في هبته كالعائد في قيئه»، وفي رواية: «كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه»، والعود في القيء حرام، فكذلك الرجوع في الهبة، والمعنى فيه أن: الهبة عقد تمليك فمطلقه لا يقتضي الرجوع فيه كالبيع؛ وهذا لأن الرجوع يضاد المقصود بالتمليك، والعقد لا ينعقد موجبا ما يضاد المقصود به.(المبسوط للسرخسي،ج:12،ص:53)
لا رجوع في الصدقة إذا تمت؛ لأن المقصود بها نيل الثواب - وقد حصل - وإنما الرجوع عند تمكن الخلل فيما هو المقصود، ويستوي إن تصدق على غني، أو فقير في أنه لا رجوع له فيها.(المبسوط للسرخسي،ج:12،ص:92)
وأما[شرط صحة] الرجوع بعد ثبوت الحق[بقضاء القاضي أو التراضي] حتى لا يصح بدون القضاء والرضا لأن الرجوع فسخ العقد بعد تمامه وفسخ العقد بعد تمامه[لا] يصح بدون القضاء والرضا كالرد بالعيب في البيع بعد القبض.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،ج:8،ص:122)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں