بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بیوی کو " اگر میں تم سے ہمبستری کروں تو ایسا ہے جیسے بہن سے زنا کرنا، کہنا


سوال

ایک آدمی نے اپنی بیوی سے غصہ کی حالت کہا کہ اگر میں تم سے ہمبستری کروں تو ایسا ہے جیسے بہن سے زنا کرناایسے الفاظ کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

ٓواضح رہے کہ اصطلاحِ شرع میں ظہار سے مراد اپنی بیوی کواپنی محرمات ابدیہ، ماں ، بہن ،بیٹی وغیرہ میں سے  کسی کے ساتھ تشبیہ دیناہے۔

صورت مسؤلہ میں شوہر کا بیوی کو یہ کہنا کہ:"اگر میں تم سے ہمبستری کروں تو ایسا ہے جیسے بہن سے زنا کرنا"بے ہودہ، لغواورمہمل کلام ہے،جس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی،تاہم اس طرح کے بے ہودہ اور قبیح الفاظ کہنے سے اجتناب  کرنا ضروری ہے۔

 

لو ‌قال: ‌إن ‌وطئتك ‌وطئت ‌أمي فلا شيء عليه كذا في غاية السروجي.( الفتاوى الهندية،الباب التاسع في الظهار،ج:1،ص:501)


فتویٰ نمبر : 7274/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں