بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

میت کو قبرمیں رکھنے کے بعد کفن کی گرہ کھولنا


سوال

میت کو قبر میں رکھنے کے بعد سر اور پاؤں کے طرف جو گرہ ہوتا ہے اس کو کھولنا اور ہٹاناجائز ہے یا نہیں؟

جواب

شریعت مطہرہ میں مرد کے کفن کے تین کپڑے ہیں اورعورت کے کفن کے پانچ کپڑے ہیں، ان کے علاوہ جس کپڑے سے کفن کو باندھا جاتا ہے تو یہ کفن میں شمار نہیں ہوتا بلکہ صرف کفن کے منتشر ہونے سے حفاظت کے لیے باندھاجاتاہے۔ لہذا میت کوقبرمیں رکھنے کے بعد اس گرہ کا کھول کر اس کو ہٹانا جائزاوردرست ہے۔

 

عن عقبة بن سيار قال: حدثني عثمان ابن أخي سمرة، قال: مات ابن لسمرة، وذكر الحديث قال: فقال: ’’ انطلق به إلى حفرته، فإذا وضعته في لحده فقل: بسم الله، وعلى سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم أطلق عقد رأسه وعقد رجليه ‘‘۔ (السنن الكبرى للبيهقى، كتاب الجنائز، ‌‌باب الدخول على الميت وتقبيله، ج:3، ص:571)

(ويعقد الكفن إن خيف أن ينتشر)صيانة عن الكشف‘‘.(مجمع الأنهر شرح ملتقى الأبحر، كتاب الصلاة، باب الجنائز، ج:1، ص:182)


فتویٰ نمبر : 6439/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں