بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ویزہ کاروبار کرنے میں اپنے لیے کمیشن رکھنا
سوال
میرا ایک دوست سعودی عرب کے ویزے بیچنے کا کاروبار کرتا ہے ، اس کی کوئی ایجنسی نہیں ہے جب کوئی ان سے ویزے کے لیے رابطہ کرتا ہے تو یہ کسی مکتب سے یا کسی سعودی سے بات کرتا ہے اور اس شخص کے لیے ویزہ خریدتا ہے ،لوگوں کو یہ نو یا ساڑھے نو ہزار ریال میں ویزہ فروخت کرتا ہے،اس میں کچھ اپنے لیے بطور منافع لیتا ہے اور باقی جس سے ویزہ خریدا ہے اس کو دے دیتا ہے ،لیکن جس کو ویزہ بیچتا ہے اس کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے اپنے لیے کتنا منافع رکھا ہے،کیا اس کا یہ کاروبار درست ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جب کوئی شخص دوسرے شخص کے ذریعے اپنے لیے خریداری کرتا ہو ، تو اس دوسرے شخص کی حیثیت وکیل کی ہوتی ہے۔وکیل نے اگر وکالت کرتے وقت مؤکل کی باہمی رضامندی سے اپنے لیے اجرت طے کی ہو یا وکیل ایسا ہو کہ اجرت کے عوض کام کرنا اس کا معمول ہو اور لوگوں میں اس پر مشہور بھی ہو ،تو اس کے لیے وکالت کے پیسوں سے اجرت لینا جائز ہے ،لیکن اگر وکیل نےعقد وکالت کے وقت اجرت کی شرط نہیں لگائی اور نہ ہی اجرت پر کام کرنا اس کا معمول ہو تو ایسی صورت میں اس کا کام کرنا تبرع شمار ہو گا ، لہذا اس پر اجرت نہیں لے سکتا۔
صورت مسئولہ کے مطابق یہ شخص جب ویزہ بیچنے کا کاروبار کرتا ہے ،تو اگر کسی کےلیے ویزہ خریدتے وقت اپنے لیے کمیشن مقرر کرے ،کہ اس میں میرے اتنے پیسے ہوں گے ،یا یہ لوگوں میں اس بات پر مشہور ہو کہ یہ ویزہ دلوانے میں اپنے لیے بھی کمیشن رکھتا ہے ، تو پھر یہ شخص اپنے لیے ویزے کے پیسوں سے عرف کے مطابق مناسب رقم بطور کمیشن لے سکتا ہے، اور اگر ایسا نہ ہو تو پھریہ محض تبرعا وکیل ہوگا اور اس کا کمیشن لینا درست نہ ہوگا۔
(إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن یطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى وفي الفاسدة أجر المثل …..لكن إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا، وليس له أن يطلب أجرة. أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة.(درر الحکام في شرح مجلةالأحكام، الباب الثالث، الفصل الأول أحکام الوکالة، المادة:1468، إذا شرطت الأجرة في الوكالة، وأوفها الوكيل، ج: 3، ص: 583)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں