بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

کتے کا کپڑے پر منہ لگا نا


سوال

 اگر کسی کتے نے اپنا منہ کپڑے پر لگایا ہو،تو کیا اس کپڑے کو پاک کیے بغیر اس میں نماز پڑھنا جائزہو گا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کتے کا لعاب ناپاک ہے اورناپاک چیزجب کسی کپڑےکے ساتھ لگ جائے،تو اس سے وہ نا پاک ہو جاتا ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں کتے کے کپڑے پرمنہ لگانے سے اگر اس کے لعاب سے کپڑا تر ہوگیا ہو،تو کپڑے کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا،اور ایسی صورت میں اگروہ ایک درہم سے زائد ہو،تواس کپڑے میں نمازپڑھنے کے لیے اس حصے کو دھونا لازم ہوگا اس کے بغیراس میں نماز پڑھنا جائز نہ ہو گا،البتہ اگرکتے کے منہ لگانے سے کپڑا تر نہ ہوا ہو،توایسی صورت میں کپڑا پاک شمار ہوگا اوراس میں نماز پڑھنا جائز ہو گا۔

 

الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي وهي نوعان (الأول) المغلظة وعفي منها قدر الدرهم واختلفت الروايات فيه والصحيح أن يعتبر بالوزن في النجاسة المتجسدة وهو أن يكون وزنه قدر الدرهم الكبير المثقال وبالمساحة في غيرها وهو قدر عرض الكف.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة، الفصل الثاني في الأعيان النجسة،ج:1،ص:45،48 )


فتویٰ نمبر : 10705/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں