بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
قبضہ سے پہلے سونے کو منافع پر بیچنا
سوال
زید نے باسط سے 20 لاکھ کا سونا صبح کے وقت خریدا اور باسط سے کہا کہ شام کے وقت پیسے دے کر سونا لے لوں گا۔ لیکن شام تک سونے کی قیمت بڑھ کر 20 لاکھ 70 ہزار ہو گئی، تو زید نے باسط سے کہا کہ میں یہ سونا بیچ دیتا ہوں، آپ منافع کے طور پر 70 ہزار روپے مجھے دے دیں۔ اس سارے معاملے میں پیسے نہیں دئیے گئے ، لیکن منافع کی صورت میں پیسےلیے گئے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے یا غلط؟
جواب
واضح رہے کہ سونے کا کرنسی کے ساتھ تبادلہ نقد اور ادھار دونوں طرح جائز ہے اس لئے کہ موجودہ دور میں کرنسی نوٹ ثمن عرفی کی وجہ سے الگ جنس شمار کیا جاتا ہے بشرطیکہ مجلس میں احد البدلین میں سے کسی ایک پر قبضہ کیا جائے ،نیز قبضہ سے پہلے کوئی چیز بيچنا يا اس پر نفع لينا جائز نہیں ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق مجلس عقد میں کرنسی اور سونے میں سے ایک پر بھی قبضہ نہیں کیا گیا ہے تو سونا اور پیسے دونوں قرض ہوئے اس وجہ سے یہ بیع نا جائز ہے رسول ﷺ نے ایسی بیع سے منع فرمایا ہے، اور جب بیع ناجائز ہے تو اس کے نتیجے میں زید نے جو 70ہزار روپے لیے ہیں یہ بھی اس کے لئے جا ئز نہیں ۔
عن ابن عمر" أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع الكالئ بالكالئ ".(السنن الكبرى للبيهقي،كتاب البيوع،باب ما جاء في النهي عن بيع الدين بالدين،رقم الحديث:10536ج:4،ص:573)
وذكر في الإملاء عن محمد لو اشترى مائة فلس بدرهم على أنهما بالخيار، وتفرقا بعد القبض فالبيع باطل؛ لأن العقد لا يتم مع اشتراط الخيار فكأنهما تفرقا قبل التقابض. (المبسوط للسرخسي، کتاب الصرف ،باب البیع بالفلوس،ج:14، ص:24)
وإذا اشترى الرجل فلوسا بدراهم ۔ ۔ ۔ ۔ وإنما يجب التقابض في الصرف بمقتضي اسم العقد وبيع الفلوس بالدراهم ليس بصرف وكذلك لو افترقا بعد قبض الفلوس قبل قبض الدراهم ۔ ( المبسوط للسرخسي،كتاب الصرف، باب البيع بالفلوس،ج:14،ص: 24)
لم يشترط في بيع الفلوس بالدراهم أو بالدنانير قبض البدلين قبل الافتراق، ويكتفى بقبض أحد البدلين. (الفتاوى الهنديه، كتاب الصرف، الفصل الثالث في بيع الفلوس، ج:3، ص: 217)
فنقول: من حکم المبیع إذا کان منقولاً أن لایجوز بیعه قبل القبض إلى أن قال: وأما إذا تصرف فیه مع بائعه، فإن باعه منه لم یجز بیعه أصلاً قبل القبض. (الفتاویٰ الهندیة:الفصل الثالث في معرفة المبیع والثمن والتصرف، ج:3،ص:13)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں