بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
اللہ کی راہ میں عمل پر انچاس کروڑ کا ثواب ملنے والی روایت کی تحقیق
سوال
اکثر تبلیغی حضرات یہ کہتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں ایک نماز پڑھ کر 49 کروڑ کے ثواب پر تبدیل ہوجاتا ہے ، ایک سبحان اللہ پڑھ کر 49 کروڑ پر تبدیل ہوجاتا ہے ،کیا ان باتوں کی کوئی حقیقیت ہے؟کسی حدیث کی کتابوں میں یہ بات موجود ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ ایک نماز کا ثواب انچاس کروڑ ملنا کسی روایت سے ثابت نہیں ،البتہ اللہ تعالی کے راہ میں نکل کر ایک روپے خرچ کرنے کا ثواب سات لاکھ روپے کے برابر ملنے کے بارے میں ایک صریح روایت ابن ماجہ کے اندر موجود ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں نکل کر جہاد کرے اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر پیسے خرچ کرے ، تو اس کو ہر درہم کے بدلے سات لاکھ دراہم کا ثواب ملتا ہے ، اسی طرح بدنی عبادات کے بارے میں سنن ابی داؤد میں حضرت معاذ کی راویت ہے کہ نماز ،روزہ اور ذکر کا ثواب اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے سے سات سو گنا بڑھ جاتا ہے ، تو سات سو کو سات لاکھ (جو کہ نفقہ کی فضیلت ہے ) میں ضرب دینے سے انچاس کروڑ بنتا ہے، جو حضرات یہ کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں ایک نماز کا ثواب 49 کروڑ بنتا ہے ،وہ ان دو روایات کو ملا کر کہتے ہیں ،تا ہم کوئی متعین تعداد جب تک نص سے ثابت نہ ہو تو اس وقت تک اس کے بیان سے احتراز کرنا چاہیے ۔
عن علي بن أبي طالب وأبي الدرداء وأبي هريرة وأبي أمامة الباهلي وعبد الله بن عمر وعبد الله بن عمرو وجابر بن عبد الله وعمران بن الحصين، كلهم يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "من أرسل بنفقة في سبيل الله، وأقام في بيته، فله بكل درهم سبع مئة درهم، ومن غزا بنفسه في سبيل الله، وأنفق في وجهه ذلك، فله بكل درهم سبع مئة ألف درهم" ثم تلا هذه الآية: {والله يضاعف لمن يشاء والله واسع عليم} [البقرة: 261].(سنن ابن ماجه ،أبواب الجهاد، باب فضل النفقة في سبيل الله،رقم الحديث:2761)
عن سهل بن مُعاذ عن أبيه قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: "إن الصلاةَ والصيامَ والذكر يُضاعَفُ على النفقةِ في سبيل الله بسبع مئة ضِعْفٍ".(سنن أبي داؤد ،أول كتاب الجهاد، باب في تضعيفِ الذكر في سبيل الله،رقم الحديث:2498)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں