بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
ثلث مال سے زياده كی وصیت کرنا
سوال
میری والدہ نے موت سے پہلےاپنے سارے زیورات کو ہمارے گاؤں میں حفظ کے مدرسےکو صدقہ کرنے کی وصیت کی تھی اوراس کی ملکیت میں ان زیورات کے علاوہ اورکچھ نہیں تھا، اب میری والدہ فوت ہوچکی ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان سارے زیورات کو مدرسہ میں صدقہ کریں یا اس میں ورثا کا بھی حق ہے؟
جواب
واضح رہے کہ زندگی میں اپنے کل مال کے ایک تہائی حصے کی وصیت کرنا جائز ہے،لہذا اگر وصیت ایک تہائی مال کے برابریا اس سے کم کی ہو، توورثا کی اجازت کےبغیرپوری کی جائے گی اوراگر وصیت ایک تہائی مال سے زیادہ کی ہو، تواس کا نفاذ تمام بالغ اورعاقل ورثا کی رضامندی پر موقوف ہوگا، اگر تمام ورثا متفقہ طور پر مکمل ترکہ میں وصیت کے نفاذ کی اجازت دے دیں، توپورے مال میں وصیت نافذ ہوجائے گی اوراگرورثا مکمل ترکہ میں وصیت کے نفاذپرراضی نہ ہوں، توصرف ایک تہائی ترکہ میں وصیت نافذ کی جائے گیاورباقی ورثا کا حق ہوگا۔
صورت مسؤلہ میں بشرط صدق و ثبوت اگرمرحومہ کی وفات کے بعد اس کے ترکہ میں ان زیورات کے علاوہ کچھ نہ ہو، جن کی اس نے وصیت کی تھی، توایک تہائی مال سے زائد کی وصیت ہونے کی وجہ سے اس کا نفاذ ورثا کی اجازت پرموقوف ہوگا، اگر تمام ورثا عاقل، بالغ ہوں اوروہ کل ترکہ میں وصیت کے نفاذ کی اجازت دے دیں، توپوری وصیت نافذ ہو جائے گی اور سارے زیورات اس مدرسہ کو دے دیے جائیں گے، لیکن اگرورثا راضی نہ ہوں، توصرف ایک تہائی ترکہ میں وصیت نافذ ہوکرباقی ترکہ شرعی اصول کے مطابق ورثا میں تقسیم ہوگا۔
عن سعد بن أبي وقاص قال: مرضتُ عام الفتح مرضاً أشفيت على الموت فأتاني رسول الله صلّى الله عليه وسلّم يعودني فقلتُ: يا رسول الله: إنّ لي مالا ًكثيراً وليس يرثني إلاّ ابنتي أفأوصي بمالي كله؟ قال: لا، قلت: فثلثي مالي؟ قال: لا، قلتُ: فالشطر؟ قال: لا، قلت: فالثلث؟ قال: الثلث والثلث كثير إنّك إن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة ًيتكففون الناس وإنّك لن تنفق نفقةً تبتغي بها وجه الله إلا ّأجرت بها حتى اللقمة ترفعها إلى في امرأتك. (مشكاة المصابيح، كتاب الفرائض والوصايا، باب الوصايا، الفصل الأوّل، رقم الحديث:3071، ج:2، ص:924)
(ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزها الورثة بعد موته وهم كبار)لأن الامتناع لحقهم وهم أسقطوه. (الهداية، كتاب الوصايا، ج:4، ص:638)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں