بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مالک کا گاڑی اجارہ دینےکے ساتھ گاڑی فروخت کرنےکاکہنا
سوال
سعودی عرب میں عام طور پر یہ طریقہ رائج ہے کہ ایک شخص کسی سے گاڑی کرائے پر لے کر چلاتا ہے، اور ماہانہ طے شدہ رقم (مثلاً ایک ہزار ریال) گاڑی کے مالک کو دیتا ہے، جبکہ اضافی آمدنی خود رکھتا ہے۔اسی طرح ایک شخص کو گاڑی کے مالک نے گاڑی اجارے پر دیتے ہوئے یہ کہا:’’ماہانہ مجھے ایک ہزار ریال دیتے رہو، اس ہزار کےعلاوہ اگر تھوڑی تھوڑی رقم مجھے دیکر پندرہ ہزار برابر کر دیا تو گاڑی تمہاری ہو جائے گی، چاہے یہ رقم تین مہینے میں ادا کرو یا چار مہینے میں یا زائد عرصے میں، یہ تمہاری مرضی ہے‘‘۔تواس شخص کا اس طرح گاڑی اجارے پر لینا اورماہانہ اجرت کے علاوہ پندرہ ہزار ریال مکمل کر کے گاڑی خرید لینا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
اگر كوئی اجارہ کے ساتھ وعدہ بیع بھی کرے کہ یہ چیزتمہیں اجارہ پر دیتاہوں،بعدمیں اگرتم چاہو تو یہ چیز تمہیں بیچ دونگا۔تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہے
صورت مسئولہ میں یعنی اگر اجارہ پردیتے وقت مالک نے یوں کہا ہو:کہ میں تمہیں گاڑی کرائے پر دے رہا ہوں ، اگراس کے علاوہ تھوڑی تھوڑی رقم مجھے دیکر پندرہ ہزار برابر کردیاتو یہ گاڑی آپ کی ہوجائےگی تو یہ وعدہ بیع کی صورت میں جائز ہوسکتا ہے۔چنانچہ جو رقم کرائےسے زائددیتا رہےوہ اس گاڑی کے مالک کے پاس قرض کے طور پرتحت الحساب ہوگااور پیسے پورے ہونےکے بعدباقاعدہ ایجاب وقبول کرے،مالک سے گاڑی خریدکریہ قرض رقم گاڑی کی قیمت شمار کردی جائےگی۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"المسلمون عند شروطهم فيما وافق الحق".(السنن الكبرى،كتاب الصداق،باب الشروط في النكاح،ج:7،ص:406،رقم الحديث:14434)
قوله (والبيع به قضاء لا الهبة) أي لو حلف ليقضين دينه اليوم فباع متاعا لصاحب الدين بالدين فقد قضاه دينه وبر، ولو وهب الدائن الدين من المديون فليس بقضاء؛ لأن قضاء الدين طريقه المقاصة، وقد تحققت بمجرد البيع.(البحر الرائق ،كتاب الأيمان،باب اليمين في الضرب والقتل وغير ذلك،ج :4،ص:397)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں