بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

رضاعی بہن سے نکاح کرنا


سوال

عائشہ نے شیراز احمد کے ساتھ اس کی والدہ نسرین بی بی کا دودھ بچپن میں پانچ دس منٹ کے لیے پیا تھا ۔اب شیراز احمد کے بڑے بھائی فراز احمد کے ساتھ عائشہ کا نکاح جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی جوبچہ مدت رضاعت میں کسی عورت کا دودھ پی لے ،تو وہ عورت اس کی رضاعی ماں اور اس کی تمام اولاد اس کے رضاعی بہن بھائی بن جاتے ہیں۔

لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر واقعی عائشہ نے نسرین  بی بی کا دودھ پیا ہو تو نسرین بی بی کی سب اولادعائشہ کے رضاعی بہن بھائی ہیں اور رضاعی بھائی کے ساتھ نکاح حرام ہے،لہذا عائشہ کا نکاح فراز احمد کے ساتھ از روئےشرع جائز نہیں۔

 

قال الله تعالى:حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ أُمَّهَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُمۡ وَعَمَّٰتُكُمۡ وَخَٰلَٰتُكُمۡ وَبَنَاتُ ٱلۡأَخِ وَبَنَاتُ ٱلۡأُخۡتِ وَأُمَّهَٰتُكُمُ ٱلَّٰتِيٓ أَرۡضَعۡنَكُمۡ وَأَخَوَٰتُكُم مِّنَ ٱلرَّضَٰعَةِ.....إلخ (النساء: 23)

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا.(الفتاوی الهندية،كتاب الرضاع،ج:1،ص: 343)


فتویٰ نمبر : 7252/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں