بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
میروالا میں نمازجمعہ کا حکم
سوال
ایک بڑا قصبہ ارائیں واہن جس میں چار جگہ جمعہ ہوتا ہے۔ اس کے جنوبی کنارے سے متصل قبرستان ہے جس کی دیوار سے 10ایکڑ کے فاصلے پر 20سے 25گھروں پر مشتمل دوسری چھوٹی آبادی ہے جس کانام میروالا ہے وہاں کے باشندوں نے ایک بڑی مسجد تعمیرکی ہے میروالا کی نئی مسجد میں جمعہ جائز ہے یا نہیں؟ نوٹ: 10ایکڑ کے فاصلے میں چارایکڑ کے بعد ایک ایکڑ پر محیط بڑی رہائشی کوٹھی ہے۔اس کے پیچھے پانچ چھ گھر بھی ہیں کوٹھی سے 5ایکڑ کے فاصلے میروالا کی مسجد ہے ۔ ایک کوٹھی جس کا تذکرہ کیا ہے مین روڈ پر ہے آرائیں واہن سے کوٹھی تک اور کوٹھی سے دوسری نئی مسجد تک درمیان میں کاشتکاری کے لیے کھیت ہیں۔
جواب
نماز جمعہ کے وجوب کے لیے دیگر شرائط کے علاوہ اس علاقے کا مصر، فنائے مصر،یاقریہ کبیرہ کا ہونا بھی ہے فنائے مصر یا مضافات کے بارے میں عرف کو مدار بنایا جائے گا ، لہذا شہر کے لوگ جن لوگوں کے ساتھ غمی خوشی میں شریک ہوں اور اس جگہ کے لوگ اپنی ضروریات اسی شہر یا قریہ کبیرہ سے پورے کرتے ہوں اور ان کی نسبت اسی شہر یا قریہ کبیرہ کی طرف ہوتی ہو تو یہ لوگ اسی شہر کے مضافاتی کہلائیں گےاگر چہ ان کے درمیان زرعی يا خالی زمین واقع ہو اور جو علاقے عرف میں شہر یا قریہ کبیرہ کے مضافات كی بجائے مستقل بستیاں یا گاؤں شمار ہوتے ہوں اور ان میں شرائط جمعہ موجود نہ ہوں تو وہاں جمعہ پڑھنا جائز نہ ہوگا۔
صورت مسٔولہ میں اگر مذکورہ قریہ کبیرہ (ارائیں واہن)کے اطراف میں واقع(میر والا) کی آبادی عرف میں اسی قصبہ کبیرہ کے مضافات شمار ہوتے ہوں اس طور پر کہ ان کی غمی خوشی شریک ہواوروہاں کے لوگ اپنی ضروریات اسی قریہ کبیرہ سے پوری کرتے ہوں،تو پھر یہ قریہ کبیرہ کے مضافات اور توابع کے حکم میں ہوں گے اوروہاں نمازجمعہ شروع کرنا صحیح ہوگا،لیکن اگریہ جگہ عرف میں قریہ کبیرہ کے مضافات شمار نہ ہوتی ہو بلکہ اسے الگ بستی یا گاؤں شمارکیا جاتا ہو،تو پھروہاں نماز جمعہ شروع کرنا جائزنہ ہوگا بہتر ہوگا کہ علاقہ کے معتبرعلماء ومفتیان حضرات سے اس بارے میں حکم معلوم کیا جائے،کیونکہ وہ وہاں کے عرف سے خوب واقف ہوں گے۔
لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها۔ ( بدائع الصنائع، كتاب الصلاة، فصل في بيان شرائط الجمعة، ج:1، ص:259)
وعبارة القهستاني تقع فرضا في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق۔ (رد المحتار، كتاب الصلاة،باب الجمعة،ج:2، ص:138)
ومن كان مقيما بموضع بينه وبين المصر فرجة من المزارع والمراعي نحو القلع ببخارى لا جمعة على أهل ذلك الموضع وإن كان النداء يبلغهم والغلوة والميل والأميال ليس بشيء هكذا في الخلاصة. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الباب السادس عشر في صلاة الجمعة، ج:1، ص:145)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں