بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

اپنی بیوی کو کوئی چیز ہبہ کر کے اس سے رجوع کر نا


سوال

اگر کسی شخص نے منگنی کے وقت عورت کو بطور تحفہ دو تولہ سونا دیا ہو، اور نکاح بھی ہو گیا ہو، تو کیا وہ شخص اس سونے کو واپس لینے کا شرعا حق رکھتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ہبہ کرنے والے نےجس کو ہبہ دیا ہواگر وہ اس کی بیوی ہو،تو اس سے واپس لینے کاحق نہیں رکھتا ۔

لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی منکوحہ  کو دو تولہ سونا بطور تحفہ دے چکا ہواوروہ اس پرقبضہ کر چکی ہو،توایسی صورت میں شرعا وہ اپنا دیا ہوا سونا واپس لینے کا حق نہیں رکھتا ۔

 

 أما العوارض المانعة من الرجوع فأنواع (منها) هلاك الموهوب ... (ومنها) خروج الموهوب عن ملك الموهوب له ... (ومنها) موت الواهب . . (ومنها) الزيادة في الموهوب زيادة متصلة . . . (ومنها) أن يتغير الموهوب .. (ومنها الزوجية) (ومنها القرابة المحرمية ). الفتاوى الهندية،الباب الخامس في الرجوع في الهبة وفيما يمنع عن الرجوع ما لا يمنع، ج: 4، ص: 385)


فتویٰ نمبر : 6426/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں