بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
خلاف المسلک امام کی اقتدا میں مقتدی کے مسلک کا معتبرہونا
سوال
اگرکوئی حنفی المسلک شخص شافعی المسلک امام کی اقتدا کرے تواحکام میں کس مسلک کا اعتبارہوگا۔ یعنی اگرامام کے جسم سے خون نکلے توحنفی المسلک مقتدی کی فاسد ہوگی یا نہیں؟ اسی طرح اگراس مقتدی کے جسم سے خون نکلے تونمازفاسد ہوگی یا نہیں؟ حنفی المسلک شخص کی اقتدا وتر میں شافعی المسلک امام کے پیچھے جائزہے یا نہیں؟ اگرجائزہے تواس کے مذہب کے مطابق وترادا کرے گا یا امام کے دو رکعت پرسلام پھیرنے کے بعدکھڑے ہو کر ایک رکعت علیحدہ ادا کرے گا؟
جواب
واضح رہے کہ فروعی مسائل میں اختلاف رکھنے والے خلاف المسلک امام کی اقتدا کرنے کی صورت میں نماز کی صحت اورعدمِ صحت کےا حکام میں مقتدی کے مسلک کا اعتبارکیا جائے گا۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں اگرکوئی حنفی المسلک شخص کسی شافعی المسلک امام کی اقتدا کرےتوامام کے بدن سے خون نکلنے کی صورت میں حنفی المسلک مقتدی کی نماز فاسد ہوگی، کیونکہ احناف کے نزدیک خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اسی طرح اگرمقتدی کے بدن سے خون نکلے تب بھی اس کی نمازفاسد ہوگی۔
اگرغیرحنفی امام وترکی دو رکعتوں کے بعد سلام نہ پھیرتا ہوتوحنفی المسلک شخص کواس کے پیچھے وترپڑھنا درست ہے، لیکن اگردورکعتوں کے بعد سلام پھیرتا ہوتو پھراس کے پیچھے وترپڑھنا درست نہیں۔ اگرکسی حنفی المسلک شخص نے ایسے امام کی پیچھے وترپڑھ لی تواس کا ذمہ فارغ نہیں ہوگا، بلکہ بعد میں وترکا اعادہ ضروری ہوگا۔
وأما الاقتداء بالمخالف في الفروع كالشافعي فيجوز ما لم يعلم منه ما يفسد الصلاة على اعتقاد المقتدي عليه الإجماع۔ (رد المحتار علی الدر المختار، كتاب الصلوة، باب الإمامة، ج:2، ص: 302)۔
(وصح الاقتداء فيه) ففي غيره أولى إن لم يتحقق منه ما يفسدها في اعتقاده في الأصح كما بسطه في البحر(بشافعي)مثلا (لم يفصله بسلام) لا إن فصله ( على الأصح ) فيهما للاتحاد۔ وقال ابن عابدين:ثم قال ظاهر الهداية أن الاعتبار لاعتقاد المقتدي ولا اعتبار لاعتقاد الإمام حتى لو اقتدى بشافعي رآه مس امرأة ولم يتوضأ فالأكثر على الجواز وهو الأصح كما في الفتح وغيره۔ (رد المحتار مع الدر المختار، كتاب الصلوة، باب الوتروالنوافل، ج:2، ص:444)
أن المذهب الصحيح صحة الاقتداء بالشافعي في الوتر إن لم يسلم على رأس الركعتين وعدمها إن سلم۔ (البحر الرائق، كتاب الصلوة، باب الوتر والنوافل، ج:2، ص:70)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں