بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عیب بتائے بغیرموبائل بیچنا
سوال
ہماری صدر بازار پشاورمیں موبائلوں کی دوکان ہے جس میں ہم نئے اور پرانےآئی فون موبائل بیچتےاورخریدتے ہیں ہمیں اپنےکاروبارکے حوالے سے شرعی رہنمائی درکارہے: 1۔جب ہم پرانے آئی فون موبائل خریدتےہیں توبعض اوقات اس کا کیمرایا سکرین خراب ہوتاہے یا اس کا water resistant خراب ہوتا ہےیا بیٹری کی Health کم ہوتی ہے توہم اس کے کیمرے،سکرین اور water resistant کی ایسی ریپیئرنگ کرتے ہیں کہ وہ اصل موبائل کی طرح کام کرتا ہے اسی طرح اس میںbattery strip لگا کراس کیhealth بڑھا دیتے ہیں۔ان صورتوں میں جب کسٹمرہم سے پوچھتا ہےکہ اس کی سکرین،کیمرا،بیٹری وغیرہ کی ریپیئرنگ ہوئی ہے یا اپنی اصل حالت میں ہے توہم کہتے ہیں کہ نہیں یہ اپنی اصل حالت میں ہےاور کبھی کسٹمر ہم سے پوچھے بغیروہ موبائل لے جاتاہے نہ ہی وہ اس کی ریپیئرنگ کے بارے میں پوچھتاہےاورنہ ہی ہم اس کواس حوالے سے کچھ کہتے ہیں شرعاًہمارا کسٹمر کےساتھ یہ معاملہ کیسا ہے؟ 2۔اسی طرح چائینہ،ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے پاکستان کوایسی آئی فون موبائلیں آتی ہیں جن کے بورڈ پرانے ہوتےہے لیکن اس کی سکرین بیٹری وغیرہ نئی ہوتی ہیں صرف بورڈ پرانا ہوتا ہےاس صورت میں جب کسٹمرہم سے پوچھتے ہیں کہ یہ موبائل نئی ہےتو ہم اس سے کہتے ہیں کہ یہ موبائل چائنہ اور ہانک کانگ میں بنتا ہے لیکن ان کو یہ نہیں بتاتے کہ اس کا بورڈ پرانا ہے۔ شرعاً ہمارا یہ کا م کیسا ہے اوراس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
جواب
جاننا چاہیے کہ مبیع میں موجود ہرایسا نقص جس سے تجارکے ہاں مبیع کی قیمت گھٹتی ہووہ شرعاًعیب کہلاتاہےلہذا شرعاً معاملہ کرتے وقت بائع (بیچنے والے) پریہ لازم ہے کہ وہ خریدار کومبیع(سودے) میں موجود عیوب سے خبردارکرے ۔ چنانچہ معاملہ کرتےوقت مبیع میں موجود عیوب چھپانا دھوکہ دہی ہے جو کہ شرعاً ناجائز ہے۔
1۔صورت مسؤلہ کے مطابق کسٹمر کے پوچھنے کے باوجود موبائل کےعیوب چھپا کربیچنا شرعاًدھوکہ دہی ہے جوکہ ناجائز ہے اوراس سے حاصل ہونے والامنافع بھی شرعاً ناجائز ہےاسی طرح کسٹمر کے پوچھے بغیراگرریپئرشدہ موبائل کواصل موبائل( جس میں کسی طرح کی ریپیئرنگ نہیں ہوئی ہو) کی قیمت پربیچاجاتاہوتو یہ بھی دھوکہ دہی کی وجہ سے ناجائزہوگا کیونکہ اس صورت میں کسٹمر کواصل موبائل کی قیمت پرریپئرشدہ موبائل مل رہاہےجوکہ عیب ہےاوردکانداراس کو چھپا رہاہے لیکن اگر کسٹمرکے پوچھے بغیراس کوریپئرشدہ موبائل کی قیمت پر دیا جارہاہواورعیب واضح نہ کیا جائے توشرعاً اس کی گنجائش ہوگی تاہم اگر کسٹمربعد میں اس کو واپس کرنا چاہےتواس کوخیارعیب حاصل ہوگا۔
2۔ چائنہ،ہانگ کانگ سے آئے ہوئے موبائلوں کے بارے میں یہ کہنا کا فی ہے کہ چائنہ اور ہانگ کانگ کے بنائےآئی فون ہیں اس میں یہ بتانا ضروری نہیں کہ اس کے بورڈ پرانے ماڈل کے ہیں۔
كتمان عيب السلعة حرام وفي البزازية وفي الفتاوى إذا باع سلعة معيبة عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته قال الصدر لا نأخذ به.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق،ج:6،ص:38)
لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن؛ لأن الغش حرام.(ردالمحتار على الدر المختار،ج:5،ص:47)
رجل أراد أن يبيع السلعة المعيبة وهو يعلم يجب أن يبينها فلو لم يبين قال بعض مشايخنا يصير فاسقا مردود الشهادة.(الفتاوى الهندية،ج:3،ص:210)
وكل ما أوجب نقصان الثمن في عادة التجار فهو عيب"؛ لأن التضرر بنقصان المالية، وذلك بانتقاص القيمة والمرجع في معرفته عرف أهله.(الهداية في شرح بداية المبتدي،ج:3،ص:37)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں