بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

آنکھوں میں لینسز eye lenses) (لگانے سے وضو اور غسل کا حکم


سوال

آنکھوں میں لینسز لگانے سے وضو اور غسل کا کیا حکم ہے اس کا اتارنا ضروری ہے یا  اتارنے کے بغیر وضو اور غسل ہو جاتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ وضو اور غسل میں آنکھ کے اندرونی حصے کو دھونا ضروری نہیں ہے، البتہ آنکھ کی پلکوں اور دونوں کناروں کو دھونا ضروری ہے، لہذا اگر کسی شخص نے آنکھوں میں لینسز (lenses )لگا رکھے ہوں اور وہ لینسز آنکھ کی پلکوں اور دونوں کناروں کے دھونے میں رکاوٹ نہ بنتےہوں  تو اس كا اتارنا بھی ضروری نہيں ،اس کے ہوتے ہوئے بھی وضو اور غسل مکمل ہو جائےگا ۔

 

لا غسل باطن العينين ۔(الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الطھارۃ،ارکان الوضوءأربعۃ ،ص:20)

وإدخال الماء في ‌داخل ‌العينين ليس بواجب؛ لأن داخل العين ليس بوجه لأنه لا يواجه إليه؛ ولأن فيه حرجا۔(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الطھارۃ،بيان أركان الوضوء ،ج:1،ص:4 )


فتویٰ نمبر : 6413/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں