بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سنینہ نام رکھنا


سوال

" سُنَینہ" نام رکھنا کیسا ہے، اور کیا "سُنَینہ "کسی صحابیہ کا نام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے لیے اچھے نام کا انتخاب کریں۔ ایسا نام جو کسی پیغمبر صحابی یا کسی ولی کا نام ہو، یا ایسا نام جو صحيح معنى ركھتا ہو۔

"سُنَیْنَة" س‘ کے پیش اور ’ن‘ کے زبر کے ساتھ) ایک صحابیہ کا نام ہے، جن کا پورا نام"سنينة بنت مخنف بن زيد النكرية"ہے۔ لہٰذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 

مخنف البكري ( مخنف البكري يعد فِي البصريين) روت عنه ابنته ‌سنينة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " يا مخنف، صل رحمك يطل عمرك، وافعل الخير يكثر خير بيتك، واذكر الله عز وجل عند كل حجر ومدر يشهد لك يوم القيامة ."(أسد الغابة في معرفة الصحابة، باب الميم والخاء، ج:5، ص:128)

وفیہ أیضاً: سُنَيْنَةُ - بضم السين، وفتح النون، وسكون الياء تحتها نقطتان، ثم نون - وهي ‌سنينة بنت مِخْنَف بن زيد النّكرية.

لها صحبة ورواية، حدثت عنها حبة بنت الشماخ النُّكرية، قاله ابن ماكولا.النكرية: بالنون، وقيل: بالباء."(أسد الغابة في معرفة الصحابة، حرف السین، ج: 7، ص: 153)


فتویٰ نمبر : 6409/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں