بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
غیر شرعی لباس کی تجارت کرنا
سوال
اگرکوئی شخص زنانہ کپڑوں کی بیچنےکا کاروبار کرتاہواوران کپڑوں میں وه كپڑے بھی ہوتے ہیں، جن میں بازو وغیرہ کھلے ہوتے ہیں یا باریک اور چست ہوتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا ان کپڑوں کی تجارت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سےہر وہ چیز جو اپنی اصل کے اعتبار سے گناہ کا ذریعہ ہو اور جس کا استعمال ہر حال میں ناجائز ہو، تو اس کی خرید و فروخت جائز نہیں۔ البتہ وہ چیز جس کا استعمال جائز اور ناجائز دونوں طرح ممکن ہو، تو اس کی خرید و فروخت شرعاً درست ہے، اور اگر اسے ناجائز طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کا گناہ استعمال کرنے والے پر ہوگا، چنانچہ کوئی کپڑا اگرغیر شرعی انداز میں سیا گیا ہو، تو اس کا اجنبیوں کے سامنے پہننا ناجائز ہے، لیکن شوہر کے سامنے تنہائی میں پہننا جائز ہے، لہٰذا ایسے کپڑے کی خرید و فروخت شرعاً گنجائش ہے،البتہ اگر یقینی طور پر معلوم ہو کہ خریدار اس کپڑے کو ناجائز طور پر استعمال کرے گا، تو پھر اسے بیچنا کراہت سے خالی نہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر خواتین کے کھلے بازو یا باریک و چست لباس کا استعمال کسی حد تک جائز طریقے سے ممکن ہو، تو ایسے کپڑے کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے۔ تاہم چونکہ یہ لباس بے حیائی، عریانی اور پردے کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے ایسے لباس کی تجارت سے اجتناب بہتر ہے۔
لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة لأنه ليس عينها منكرا وإنما المنكر في استعماله المحظور. (تبیین الحقائق، کتاب السیر، باب البغاۃ، ج:4، ص:199)
بيع الزنار من النصارى والقلنسوة من المجوس لا يكره وبيع المكعب المفضض من الرجل إذا علم أنه اشتراه للبس يكره. ( الفتاوى الهندية، کتاب البیوع، ج3، ص:197)
ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما، وإلا فتنزيها. (ردالمحتارعلی الدرالمختار، کتاب الحظر والإباحة، ج:9، ص:561)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں