بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
فجر اور عصر کی جماعت رہ جانے کی صورت میں تکبیر اولی پانے کی صورت
سوال
اگر کسی شخص نے تکبیر اولی کا اہتمام شروع کیا ہو لیکن کبھی کبھاراگراس سے عصر یا فجر کی نماز رہ جائے اور کوئی مفترض نہ مل رہا ہو کہ اس کے ساتھ جماعت کرسکے،تو تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھنے کی جو فضیلت ہے اس کے ادراک کی کیا صورت ہوگی؟کیونکہ عصر اور فجر کے بعد تو نفل جائز نہیں ہے کہ کسی متنفل کو اپنے پیچھے کھڑا کردے۔
جواب
واضح رہے کہ صبح صادق سے طلوع آفتاب (یعنی نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے سے لے کر اشراق کا وقت ہونے تک) اورعصر کی نماز ادا کرنے کے بعد سے غروب تک،ان دو اوقات میں نفل نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص نے تکبیر اولی کا اہتمام شروع کیا ہو اور اس سےعصر یا فجر کی جماعت رہ جائے تو کوشش کرےکہ کوئی مفترض ملے اوراس کے ساتھ جماعت پڑھ لے،لیکن اگر کوئی مفترض نہ مل رہاہو تو اکیلے ہی نماز پڑھ لے،تکبیر اولی کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے کسی متنفل کی امامت نہ کرے ،کیونکہ یہ اس کے حق میں مکروہ تحریمی ہوگا۔
(قوله:ويكره أن يتنفل بعد صلاة الفجرحتى تطلع الشمس وبعد صلاة العصرحتى تغرب الشمس)يعني قصدا أما لو قام في العصر بعد الأربع ساهيا أو في الفجر لا يكره ويتم؛لأنه من غير قصد وفي الخجندي لا يضيف ركعة في الفجر والعصر؛لأن التطوع بعدهما مكروه ولو أفسدها ولم يضف إليها أخرى لا يلزمه قضاؤها وعند زفر يلزمه قضاء ركعتين.(الجوهرة النيرة،کتاب الصلاۃ، باب النوافل،ج:1،ص:70)
(وكره نفل)قصدا ولو تحية مسجد(وكل ما كان واجبا)لا لعينه بل...(بعد صلاة فجر و)صلاة(عصر)ولو المجموعة بعرفة(لا)يكره (قضاء فائتة).قال ابن عابدين:(قوله: وكره نفل إلخ)شروع في النوع الثاني من نوعي الأوقات المكروهة وفيما يكره فيها،والكراهة هنا تحريمية أيضا كما صرح به في الحلية ولذا عبر في الخانية والخلاصة بعدم الجواز،والمراد عدم الحل لا عدم الصحة كما لا يخفى. (ردالمحتارعلى الدرالمختار،كتاب الصلاة،ج:1،ص:374)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں