بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
مرتہن کا مرہونہ مکان کرایہ پر دینا
سوال
میں نے ایک شخص سے قرض لیا، لیکن وہ قرض دینے سے انکار کررہا تھا۔ چنانچہ میں نے اس کو اعتماد دلانے کے لیے اپنی ایک دکان اس کے پاس بطورِ رہن (گروی) رکھ دی۔ تین سال بعد جب میں نے قرض واپس کیا تو معلوم ہوا کہ اس نے ان تین سالوں میں اس دکان کو کرایہ پر دیا تھا اور ہر سال کرایہ خود وصول کرتا رہا۔میرا سوال یہ ہے کہ:کیا شرعی طور پر اس کے لیے یہ جائز تھا کہ وہ رہن رکھی گئی دکان کو کرایہ پر دے کر اس سے نفع اٹھائے؟جو کرایہ اس نے ان تین سالوں میں حاصل کیا، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ کیا وہ کرایہ میرے حوالے کیا جانا چاہیے یا وہ اس کا مالک بن گیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قرض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے رہن کو بطورِ وثیقہ دائن کے پاس رکھا جاتا ہے،تاکہ مدیون قرض ادا کرنے میں ٹال مٹول نہ کرے ،البتہ مرتہن کے لیے مرہونہ چیز سے فائدہ حاصل کرنا حرام ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق چونکہ مرتہن کے لیے یہ جائز نہیں تھا کہ وہ رہن میں رکھی گئی دکان کو کرایہ پر دے کر اس سے نفع اٹھا ئے، کیو نکہ یہ قرض پر منفعت حاصل کرنے کی وجہ سے سود کے حکم میں داخل ہوکر حرام ہے،چنانچہ حاصل شدہ کرایہ ثواب کی نیت کئے بغیرصدقہ کرے گا۔
وعن عبد الله بن محمد بن أسلم السمرقندي وكان من كبار علماء سمرقند أنه لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن له الراهن، لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة فضلا فيكون ربا، وهذا أمر عظيم.(رد المختارعلى الدرالمختار،كتاب الرهن،ج:10،ص:83)
كل قرض جر نفعًا حرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن.(ردالمحتار على الدر المختار،مطلب كل قرض جر نفعا حرام،ج:5،ص:166)
وإن كان لم يتناه عظمه ينظر إن كان الترك بإذن البائع؛ جاز وطاب له الفضل، وإن كان بغير إذنه؛ تصدق بما زاد في إذنه على ما كان عند العقد؛ لأن الزيادة حصلت بجهة محظورة فأوجبت خبثا فيها فكان سبيلها التصدق. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، فصل في شرائط الصحة في البيوع ،ج:5،ص:173)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں