بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بائع کو مکان کرایہ پر دینا


سوال

 ایک شخص نے دوسرے سے ایک مکان 30لاکھ کا خریدا اور رقم کی ادائیگی باہمی رضامندی سے پانچ ماہ بعد ہونے طے پایا۔مشتری نے بائع سے قبضہ مانگاتاکہ وہ اسے کرایہ پر دے سکے،بائع نے کہا کہ تو کسی اور کو کرایہ پر دےرہا ہےتو مجھے ہی دےدے تاکہ مجھے سامان نکالنے وغیرہ کی پریشانی نہ ہو،جب تو پیمنٹ مکمل کردے گاتو میں بھی گھر خالی کردوں گااور ان پانچ ماہ کا میں تجھے کرایہ دوں گا،اس پر دونوں متفق ہو گئے۔اب سوال یہ ہے کہ مشتری کےلیےبائع سےیہ کرایہ کا پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جب عقد بیع تام ہو جائے،تو بائع (فروخت کنندہ )ثمن کا اورمشتری(خریدار) مبیع(خریدی  گئی چیز) کا مالک بن جا تا ہےاور اس کے بعد مشتری اپنی خریدی گئی  چیز میں ہرقسم کے جائز تصرف کا اختیاررکھتا ہے،چاہے وہ اسے خود استعمال کرے یا کسی کو اجرت پر دے دے۔

لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص دوسرے سے کوئی مکان خریدے،توعقدبیع کی تکمیل کے بعد مشتری کا بائع کومکان کرایہ پردینااور اس کا کرایہ وصول کرنا جائز ہے۔

 

(‌قوله ‌صح ‌إجارة ‌الدور ‌والحوانيت ‌بلا ‌بيان ‌ما ‌يعمل ‌فيها) لأن العمل المتعارف فيه السكنى فينصرف إليه وأنه لا يتفاوت فصح العقد والحوانيت الدكاكين كذا في الجوهرة وأشار إلى أنه لا يشترط أيضا بيان من يسكنها فله أن يسكنها بنفسه ويسكنها غيره بإجارة وغيرها.( البحر الرائق شرح كنز الدقائق، باب ما يجوز من الإجارة وما يكون خلافا فيها،ج:7،ص:304)

والإجازة صريح، وما هو في معنى الصريح، ودلالة، الصريح، ودلالة، ‌وهو ‌أن ‌يتصرف ‌المشتري ‌في ‌المبيع ‌تصرف ‌الملاك ‌كالبيع، والمساومة، والإعتاق، والتدبير، والكتابة، والإجارة، والهبة، والرهن سلم أو لم يسلم لأن جواز هذه التصرفات يعتمد الملك….. ولو كان المبيع دارا، فسكنها المشتري، أو أسكنها غيره بأجر أو بغير أجر، أو رم شيئا منها، أو جصصها، أو طينها، أو أحدث فيها شيئا، أو هدم فيها شيئا، فذلك كله إجازة.( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب البيوع،ج:5،ص:269)


فتویٰ نمبر : 3892/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں