بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ میں چار تکبیرات سے زائد تکبیرات کہنا


سوال

نماز جنازہ میں اگر امام چوتھی تکبیر کہنے کے بعد سلام پھیرنے کی بجائے پانچویں تکبیر کہے تو مقتدی کیا کرے؟

جواب

نماز جنازہ میں چار سے زائد تکبیرات کہنا درست نہیں ۔ اگر امام غلطی سے پانچویں تکبیر کہہ دےتو مقتدی پراس کی اقتد ا واجب نہیں، بلکہ انتظار کرے۔ جب امام سلام پھیرے تو مقتدی بھی سلام پھیرے۔

 

(ولو كبر إمامه خمسا لم يتبع) لأنه منسوخ (فيمكث المؤتم، حتى يسلم معه إذا سلم)به ِيفتى.(الدر المختارعلى صدر ردالمحتار،كتاب الصلوة،باب صلوة الجنازة،ج:3،ص:112)


فتویٰ نمبر : 10687/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں