بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کیمروں کی مرمت پر اجرت لینا


سوال

میری ریپیرنگ کی دکان ہے،میں مختلف الیکٹرانک چیزوں کی ریپیرنگ کرتا ہوں  اس میں خصوصاً ڈیجیٹل کیمروں کی ریپیرنگ بھی کرتا ہوں ،تصویر اور ویڈیو چونکہ حرام ہے اور یہ حرام کا ایک آلہ ہے تو کیا میرے لئے ان کیمروں کی ریپیرنگ اور ان پر اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ کسی ایسی چیز کی مرمت کرنا جائز ہے جو فی نفسہ  معصیت کے لیے نہ ہو ،لیکن اس کا استعمال جائز ونا جائز دونوں طرح کےکاموں کے لیے ہو سکتا ہو۔لہذا صورت مسؤلہ میں ڈیجیٹل کیمرہ بذات  خود معصیت کا آلہ  نہیں ،بلکہ اس کے ذریعے بہت سے جائز امور سر انجام دیے جا سکتے ہیں ،لہذا اس کی مرمت کرنا اور اس پر اجرت لینا جائز ہے ۔

 

‌ما ‌قامت ‌المعصية ‌بعينه يكره بيعه تحريما، وإلا فتنزيها. (ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب الجہاد ،باب البغاۃ ،ص:352)

‌وإن ‌استأجره ‌ليكتب ‌له غناء بالفارسية أو بالعربية فالمختار أنه يحل لأن المعصية في القراءة. كذا في الوجيز للكردري.(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة، الباب السادس عشرفي مسائل الشیوع ،ج:4،ص:450)


فتویٰ نمبر : 3903/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں