بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کرکٹ میں غیر حاضر ہو جانے پر جر مانہ عائد کرنا


سوال

ہمارے گاؤں والوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں گاؤں کے تقریبا ' 35'تک کھلاڑی کرکٹ کھیلنے آتے ہیں لیکن چند آدمیوں کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی وجہ سے باقی ساتھیوں نے آپس میں یہ طے کیا  کہ آئندہ اگر کوئی میچ کھیلنے نہیں آئے گا تو اس پر" 500"روپے کا جرمانہ ٹیم کے کپتان کو دینا  لازم ہوگا  ،جوکہ  بعد میں کرکٹ کے سامان خرید نے میں استعمال کیا جائیگا تو کیا ان کا اس طرح جرمانہ عائد کرنا شرعا درست ہے ؟

جواب

اگر کوئی کرکٹ میں غیر حاضر رہا تو باقی ساتھیوں یا کپتان کی طرف سے اس پر جرمانہ عائد کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ  عموما اس میں طیب نفس نہیں پایا جاتا ،اور طیب نفس کے بغیر کسی کا مال استعمال کرنا جائز نہیں ۔                 

 

وأفاد في البزازية ‌أن ‌معنى ‌التعزير ‌بأخذ ‌المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه، لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي.( رد المحتار علی الدرالمختار،کتاب الحدود،باب التعزیر،ج:4، ص:61               


فتویٰ نمبر : 6399/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں